نئی دہلی 24 ستمبر (سماجی خبریں): چیف الیکشن کمشنر پردی انڈین ایکسپرس کی رپورٹ کے بعد جاری تنازعہ کے درمیان کاکروچ جنتا پارٹی کے صدر ابھیجیت دیپکے نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو 48 گھنٹوں میں استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا. دیگر صورت ملک بھر میں بڑے پیمانے پر احتجاج اور جنتر منتر پارٹ 2 کی دھمکی دی.
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کاکروچ جنتا پرٹی کے صدر ابھیجیت دیپکے نے چیف الیکشن کمیشنر آف انڈیا پر بی جے پی کیلئے کام کرنے اور منصوبہ بند طریقہ سے منتخب چیف منسٹرس کو ان کے علاقوں میں ہرانے کا الزام لاگاتے ہوئے کہا کہ چاہے وہ ممتا بینرجی ہو، اروند کیجریوال ہو، یم کے اسٹالن ہوں. ان تمام ریاستی چیف منسٹرس کو منصوبہ بند طریقہ سے ہرایا گیا.
انہوں نے گیانیش کمار پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ گیانیش کمار بی جے پی کی جیت کیلئے کام کر رہے ہیں. جب سے گیانیش کمار کو چیف الیکشن کمشنر بنایا گیا ہے تب سے بی جے پی کے ووٹ شئیر میں اضافہ ہوا ہے. اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ مودی کی لہر کے دوران جن علاقوں میں بی جے پی کامیابی حاصل نہیں کر سکی تھی گیانیش کمار کے چیف الیکشن کمشنر بننے کے بعد ان علاقوں میں مودی کے خلاف عوام کے غصہ کے باوجود بی جے پی کامیابی حاصل کر رہی ہے.
اس موقع پر ابھیجیت دیپکے نے سیاسی جماعتوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اس مہم مٰیں انکا ساتھ دیں اور ساتھ ہی مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن پر اعتراض کے ساتھ انتخابات میں حسہ نہ لیں. ایک طرف الیکشن کمیشن پر اعتراض اور دوسری طرف الکیشن میں حصہ لینا صحیح نہیں ہے.
نوجوانوںکو ووٹر بننے سے روکنے کیلئے کام کرنے کا گیانیش کمارپر الزام
سوروداس نے اس موقع پر میڈیا کو بتایا کہ آج ملک میں مودی کے خلاف غصہ ہے. ہم جہاں بھی جا رہے ہیں لوگ ہمیں بتا رہےہیں کہ ہمیں بدلاؤ چاہئے. پر جس ووٹ کے ذریعہ بدلاؤ ممکن ہے اسی کو گیانیش کمار ایس ائی آر کے ذریعہ ملک کے 13 کروڈ لوگوں سے چھیننے کا کام کر رہے ہیں.سوروداس نےاس موقع پر ملک کے نوجوانوںکو ووٹر بننے سے روکنے کیلئے کام کرنے کا گیانیش کمارپر الزام لگایا.
سوروداس نے فارم 6 کو لیکر الیکش کمیشن کے دیگر 2 کمشنر کی جانب سے کئے جانے والے اعتراض پر بتایا کہ فارم 6 کے ذریعہ نوجوانوں کو ووٹ دالنے سے روکنے کا کام کیا جا رہا ہے. انہوں نے اس موقع پر دیگر الیکشن کمشنر کی جانب سے اعتراض کے باوجود نئے ووٹرس کو اپنے افراد خاندان کی تفصیلات 2002 لی لسٹ سے میاپنگ کرنے کی تبدیلی کو غیر قانونی قرار دیا. اس پر سوروداس نے کہا کہ اس سے جین زی مومنٹ کو روکنے کا کام کیا جا رہا ہے.
اس موقع پر سوروداس نے گیانیش کمار چیف الیکشن کمشنر پر الیکشن کمیشن آف انڈیا کو اندر سے کھوکھلا کرنے کا الزام لگایا. اس موقع پر پریس کانفرنس میں ان کے ہمراہ اشیتوش رانکا بھی موجود تھے.
دی انڈین ایکسپرس کی رپورٹ پراپوزیشن قائدین کا چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کی گرفتاری کا مطالبہ

