حیدرآباد25اگست(سماجی خبریں-ایجنسی): کرناٹک والمیکی اسکام میں تلنگانہ کانگریس کے شامل ہونے کا الزام بی آر ایس پارٹی کاگزار صدر کلواکنٹلا تارک راما رائو(کے ٹی آر) نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں لگایا۔ اپنے پیغام میں انہوں کہا کہ پارلیمانی انتخابات سے قبل غیر قانونی طور پر 180 کروڑ روپئے کا گھپلا ہوا ہے۔ جسکو وزیر اعلیٰ کرناٹک سدرامیا نے اسمبلی میں تسلیم کیا۔ کرناٹک سے حیدرآباد کے نو بینک کھاتوں میں 45کروڑ رقم منتقل کی گئی، وہ اکاونٹس کس کے تھے؟ والمیکی اسکام کے باہر آنے پر بینک سپریٹنڈنٹ نے خودکشی کرلی آج ان کا خاندان روڈ پر ہے۔ بینک عہدیداران کے ہمراہ دس دیگر افراد کو گرفتار کیا گیا، آئی ڈی، سی بی ائی، اور ای ڈی کی ان کاروائیوں اور ان کی خبریں تلگو میڈیا سے کیو ں غائب ہیں؟ تلگو میڈیا میں شائع ہونے سے کون روک رہا ہے؟اس موقع پر انہوں نے پارلیمانی انتخابات میں تلنگانہ کانگریس کی جانب سے ان پیسیوں کے استعمال کا الزام لگایا۔اس موقع پر انہوں نے استفسار کیا کہ تلنگانہ کے وی 6بزنس سالیوشن کمپنی کو بھی چار کروڑ پچاس لاکھ رقم کی منتقل ہوئی ہے۔ وی 6 کمپنی کے مالک کون ہیں؟ کرناٹک وزیر ستیش جین نے کیو کہا کہ کرناٹک حکومت کے غیر مستحکم ہونے پر تلنگانہ حکومت بھی گر سکتی ہے؟ ان تمام واقعات میں تلنگانہ حکومت پر ائی ڈی کی خاموشی کیوں ہے؟ اس موقع پر انہوں نے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کو والمیکی اسکام پر خاموشی توڑنے کا مطالبہ کیا۔
https://www.youtube.com/watch?v=K_ayIEI5jkI