24/12/2024

قرض معافی اسکیم کے تحت کسانوں کا دو لاکھ تک کا قرض معاف کیا گیا. وزیراعلیٰ تلنگانہ ریونت ریڈی

0 0
Read Time:4 Minute, 31 Second

حیدرآباد15/اگست(سماجی خبریں):اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہماری آزادی کی جدوجہد دنیا کی تاریخ میں واحد عظیم جدوجہد ہے جو عدم تشدد کے ہتھیار کے ساتھ لڑی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پنڈت نہرو کی دور اندیشی کی بدولت ملک آج اس مقام پر پہنچا ہے۔ان کے شروع کردہ منصوبوں کی وجہ سے ملک سرسبز و شاداب ہے۔ لال بہادر شاستری اور اندرا گاندھی نے زراعت میں انقلاب برپا کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی ایچ ایل اور دیگر عوامی شعبہ کے اداروں کے قیام سے لاکھوں افراد کے لئے روزگار کو یقینی بنایاگیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے ملک کے لئے جو خدمات انجام دی ہیں انہیں کوئی فراموش نہیں کرسکتا۔ انہوں نے اپنے حالیہ دورہ امریکہ کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ان کے دورہ امریکہ کے موقع پر ورلڈ بینک کے صدر سے ملاقات ہوئی۔
ورلڈ بینک نے کم سود پر قرض دینے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پچھلی حکومت کی طرح زیادہ شرح سود پر قرضہ لے کر عوام پر بوجھ نہیں ڈالیں گے۔انہوں نے واضح کیاکہ انتخابات کے دوران ورنگل اعلامیہ کے مطابق ریاست بھر میں کسانوں کے قرضہ جات معاف کئے گئے لیکن اپوزیشن اس پر تنقید کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی مکمل تفصیلات موصول ہونے پر قرض معاف کر دیا جائے گا۔ حکومت نے فصل بیمہ اسکیم کے تحت کسانوں کی جانب سے پریمیم ادا کرے گی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے کسانوں کے قرض معافی اسکیم کے تحت 18 جولائی کو کسانوں کے بینک کھاتوں میں 6,098 کروڑ روپے براہ راست جمع کرائے تھے اور پہلی قسط میں ایک لاکھ روپے تک کے قرض کے بوجھ سے انہیں نجات دلائی تھی۔
دوسرے مرحلے میں 6.40 لاکھ کسانوں نے قرض معافی اسکیم کا فائدہ اٹھایا۔انہوں نے کہا”آج ہم ایک ہی وقت میں 2 لاکھ روپے تک کے زرعی قرض کی معافی کا ایک شاندار موقع دیکھ رہے ہیں۔حکومت نے کسانوں کے قرض کی معافی پر 31,000 کروڑ روپے خرچ کیے۔“انہوں نے کہاکہ حکومت نے آروگیہ شری اسکیم کی حد میں اضافہ کردیاہے۔حکومت سرکاری اسپتالوں کو جدید بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ایسے کسان جن کے قرضہ جات کی معافی تکنیکی بنیادوں پر نہیں ہو پائی ہے، ان کی نشاندہی کرتے ہوئے کلکٹریٹس میں کاونٹرس کا قیام عمل میں لایاجائے گا۔یہ کہتے ہوئے کہ حکومت رعیتوبھروسہ اسکیم کو شفاف طریقہ سے نافذ کرنے کے لیے طریقہ کار اور رہنما خطوط تیار کررہی ہے، وزیراعلی نے اعلان کیا کہ اس اسکیم کے تحت ”زرعی مزدوروں“ کو بھی 12,000 روپے کی امداد دی جائے گی۔اس اعلان نے تمام کو حیرت میں ڈال دیا کیونکہ وزیر اعلیٰ کی تقریر کے تیار کردہ متن میں ‘زرعی مزدوروں ‘ کو دی جانے والی سہولت کا کوئی ذکر نہیں تھا۔وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ ”میری حکومت رعیتوبھروسہ اسکیم کے تحت ہر اہل کسان کو 15,000 روپے فی ایکڑ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
اس موقع پر انہوں نے یاد دلایا کہ کابینہ کی ایک ذیلی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تھی اور اس نے اس اسکیم پر کسانوں، زرعی مزدوروں، دانشوروں اور کسان تنظیموں سے رائے اور تجاویز حاصل کرنے کے لیے ریاست بھر میں مختلف مقامات کا دورہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت صرف 10,000 روپے فی ایکڑ ادا کرتی تھی۔انہوں نے کہا کہ آنے والی نسلوں کو مدنظر رکھ کر بڑے بڑے منصوبے ڈیزائن کرنے سے ہی ملک خوشحال ممکن ہے۔ ریونت ریڈی نے واضح کیا کہ دس سال بعد ہم جمہوری طرز حکمرانی چلا رہے ہیں۔ تلنگانہ کے عوام کو 3 دسمبر 2023 کو آزادی ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے دس سالوں میں ریاست کے عوام کی آزادی چھین لی گئی تھی۔
کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی نے کریم نگر سبھا میں منعقدہ جلسہ میں کی گئی یقین دہانی کے مطابق تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ملک کو انگریزوں کی حکومت سے نجات دلانے کیلئے لڑائی لڑی گئی تھی، اسی طرح ریاست میں بھی ہم نے لڑائی لڑی اور 3 دسمبر 2023 کو آزادی حاصل کی۔ اب ریاست میں ایک عوامی حکومت ہے جسے عوام کے ذریعہ منتخب کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اندرا گاندھی، راجیو گاندھی کے دور میں ملک نے کافی ترقی کی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے عظیم شخصیتوں کی قربانیوں سے امن حاصل کیا ہے۔ ہم گاندھی جی کے اصولوں کے مطابق عوامی حکمرانی فراہم کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست کی ترقی کے لیے کئی اسکیمات متعارف کروائی گئی ہیں۔ریونت ریڈی نے کہا کہ ہم نے تلنگانہ کی معیشت پر ایک وائٹ پیپر جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کو مستقبل کی ریاست کے طور پر آگے بڑھایاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ داوس کے دورہ کے دوران 40 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ حیدرا ادارہ کو منصوبہ بند طریقہ سے شہر کے انتظام کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔ یوم آزادی کے موقع پر حیدرآباد کے کئی علاقوں میں ٹریفک پابندیاں نافذ کی گئیں۔ صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ٹریفک پر پابندی عائد تھیں۔ رانی محل لین سے گولکنڈہ قلعہ تک سڑک بند کردی گئی۔ تقریب میں کئی عوامی نمائندے اور اعلیٰ عہدیدار شریک ہوئے۔ قبل ازیں ریونت ریڈی نے سکندرآباد پریڈ گراؤنڈس میں شہداکی یادگار پر پھول نچھاور کئ

ajax-loader-2x قرض معافی اسکیم کے تحت کسانوں کا دو لاکھ تک کا قرض معاف کیا گیا. وزیراعلیٰ تلنگانہ ریونت ریڈی

About Post Author

samajikhabren

As a journalist, I have always been driven to uncover the truth and share the stories that need to be told. With 14 years of experience in the field, I have honed my skills in research, interviewing, and storytelling to bring you the most accurate and compelling news. if you have some thing to tell me. share your experience on [email protected]
happy قرض معافی اسکیم کے تحت کسانوں کا دو لاکھ تک کا قرض معاف کیا گیا. وزیراعلیٰ تلنگانہ ریونت ریڈی
Happy
0 %
sad قرض معافی اسکیم کے تحت کسانوں کا دو لاکھ تک کا قرض معاف کیا گیا. وزیراعلیٰ تلنگانہ ریونت ریڈی
Sad
0 %
excited قرض معافی اسکیم کے تحت کسانوں کا دو لاکھ تک کا قرض معاف کیا گیا. وزیراعلیٰ تلنگانہ ریونت ریڈی
Excited
0 %
sleepy قرض معافی اسکیم کے تحت کسانوں کا دو لاکھ تک کا قرض معاف کیا گیا. وزیراعلیٰ تلنگانہ ریونت ریڈی
Sleepy
0 %
angry قرض معافی اسکیم کے تحت کسانوں کا دو لاکھ تک کا قرض معاف کیا گیا. وزیراعلیٰ تلنگانہ ریونت ریڈی
Angry
0 %
surprise قرض معافی اسکیم کے تحت کسانوں کا دو لاکھ تک کا قرض معاف کیا گیا. وزیراعلیٰ تلنگانہ ریونت ریڈی
Surprise
0 %

متعلقہ خبریں

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے