11/04/2025

رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ نیکیوں کو حاصل کریں. فضیلت الشیخ ابو ضیاء عبید اللہ خان محمدی

0 1
Read Time:1 Minute, 36 Second
اٹکور 23 فروری(سماجی خبریں):رمضان المبارک کے پیشِ نظر کل 22 فروری بروز ہفتہ بعد نمازِ مغرب تا عشاء مقامی جمعیت اہل حدیث اوٹکور کے زیر اہتمام مسجد محمدی محلہ سلفی نگر میں ایک جلسہ عام بعنوان رمضان المبارک کی فضیلت منعقد ہوا۔ جس کی صدارت جناب محمد جاوید صاحب امیر مقامی جمعیت اہل حدیث اٹکور نے کی۔

جلسے کا آغاز حافظ عبدالقیوم متعلم جامعہ درالسلام عمر آباد کی قرأت سے ہوا۔

اس موقع پر محمد شریف فیضی صاحب امام و خطیب مسجد ایک مینار محلہ بنڈا نے رمضان سے متعلق ایک بہترین نظم سنائی۔ بعد ازایں فیروز احمد عمری صاحب شاہ پور نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسان کو زیادہ سے زیادہ نیک اعمال کرنے کی کوشش کرنی چاہیے اس لیے کہ اللہ تبارک و تعالی نے نیک اعمال کرنے والوں کا اجر بہت زیادہ رکھا ہے اور وہ نیک اعمال بھی اخلاص کے ساتھ ہونے چاہیے۔

مہمان مقرر فضیلت الشیخ ابو ضیاء عبید اللہ خان محمدی امام و خطیب جامع مسجد محمدیہ شاہ پور نے لوگوں سے خطاب کیا اور فرمایا کہ رمضان المبارک نیکیوں کے حاصل کرنے کا مہینہ ہے رمضان المبارک کی فضیلت اہمیت بتاتے ہوئے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ عبادت کرنے اور دعا و مناجات میں مشغول رہنے کی ترغیب دلائی اور اسی کے ساتھ ساتھ تمام لوگوں کو اتحاد و اتفاق سے رہنے کی دعوت دی اور کہا کہ اوٹکور کی جماعت بہت پرانی جماعت ہے یہاں پر بڑے بڑے علماء کرام نے آ کر کے خطاب کیا ہے جس کا اثر ہمیں دیکھنے کو مل رہا ہے۔

اور اس پورے جلسے کی کاروائی اور نظامت کے فرائض عبدالتواب متعلم جامعہ دارالسلام عمر آباد نے انجام دیا۔اس موقع پر جناب سیف اللہ خان،نائب امیر محبوب نگر، عبدالخالق،نائب امیر جمیعت اہل حدیث ،ناظم محمد سہیل،خازن محمد اصف بڑے،محمد انور باگو، پیر،محمد شمشدین،محمد زبیر،دیگر موجود تھے

ajax-loader-2x رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ نیکیوں کو حاصل کریں. فضیلت الشیخ ابو ضیاء عبید اللہ خان محمدی

About Post Author

samajikhabren

As a journalist, I have always been driven to uncover the truth and share the stories that need to be told. With 14 years of experience in the field, I have honed my skills in research, interviewing, and storytelling to bring you the most accurate and compelling news. if you have some thing to tell me. share your experience on samajikhabren@gmail.com
happy رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ نیکیوں کو حاصل کریں. فضیلت الشیخ ابو ضیاء عبید اللہ خان محمدی
Happy
0 %
sad رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ نیکیوں کو حاصل کریں. فضیلت الشیخ ابو ضیاء عبید اللہ خان محمدی
Sad
0 %
excited رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ نیکیوں کو حاصل کریں. فضیلت الشیخ ابو ضیاء عبید اللہ خان محمدی
Excited
0 %
sleepy رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ نیکیوں کو حاصل کریں. فضیلت الشیخ ابو ضیاء عبید اللہ خان محمدی
Sleepy
0 %
angry رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ نیکیوں کو حاصل کریں. فضیلت الشیخ ابو ضیاء عبید اللہ خان محمدی
Angry
0 %
surprise رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ نیکیوں کو حاصل کریں. فضیلت الشیخ ابو ضیاء عبید اللہ خان محمدی
Surprise
0 %

متعلقہ خبریں

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے