کوسگی 22 فروری(سماجی خبریں):منڈل پریشد پرائمری اسکول مشرفا منڈل کوسگی ضلع نارائن پیٹ میں یومِ حکومت خود اختیاری اور مدرسہ کا سالانہ جلسہ بڑے پیمانے پر منایا گیا ۔
اس موقع پر طلباء وطالبات نے تقاریر، تعلیمی مظاہرے اور ثقافتی پروگرام پیش کئے۔اس اجلاس میں بطور مہمان خصوصی کامپلیکس صدر مدرس اے۔ شنکریہ اور منڈل ایجوکیشن آفیسر شنکر نائیک نے شرکت کی ۔
انہوں نے طلباء کے ثقافتی پروگراموں کا مشاہدہ کرتے ہوئےطلباء کی ہمت افزائی کی۔انہوں نے کہا کہ معلم محمد عبدالعثمان مدرسہ میں تنہا معلم ہوتے ہوئے بھی اس قدر شاندار تقریب کا انعقاد کرنا قابل تعریف ہے۔ اور انکی خدمات نمایاں ہیں ۔
صدر مدرس محمد عبدالعثمان کی کوششوں کی سراہنا کی ۔ اس موقع پر اس اسکول سے تبادلہ پر جانے والے معلمات محترمہ شاہین فا طمہ اور عرشیہ بیگم کو تہنیت پیش کی گئی اور ان اساتذہ کی خدمات کو بیان کیا گیا۔
اس تقریب میں یوم حکومت خود اختیاری اور سالانہ جلسہ میں نمایاں تعلیمی مظاہرہ کرنے والے طلباء کو انعامات سے نوازا گیا ۔
اس موقع پر اساتذہ خان اکرم درانی، محمد خواجہ وحید الدین۔ سید ریاض،محمد حنیف، محمد الطاف،محمد عامر،کے علاوہ محمد حبیب،محمداحمد اور اولیائے طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی ۔