Read Time:1 Minute, 23 Second
مہیلا سنگم پٹرول پمپ کا افتتاح کےعلاوہ دیگر ترقیاتی کاموں کا آغاز متوقع.
20 فروری ( سماجی خبریں): کانگریس حکومت باتوں سے زیادہ کا م کرنے پر یقین رکھتی ہے. ان خیالات کا اظہار رکن اسمبلی نارائن پیٹ محترمہ ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا .اس موقع پر رکن اسمبلی نارائن پیٹ محترمہ ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی نے خطاب کرتے ہو کہا کہ وزیر اعلیٰ کل اپنے دورہ کے موقع پر 1000 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ ریاست میں خواتین کی انجمن کے زیر انتظام پہلے پٹرول پمپ کا افتتاح کیا جائے گا۔ کانگریس حکومت خواتین کو ایک بڑا پلیٹ فارم دے رہی ہے۔ ایسے میں عوام کو چھاہئے کہ کژیر تعدادمیں اجلاس میں شرکت کریں.
اس موقع پر رکن اسمبلی نارائن پیٹ محترمہ ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی کے ہمراہ رکن اسمبلی مکتھل واکیٹی شری ہری، رکن اسمبلی اچم پیت ومسی کرشنا، رکن اسمبلی شادنگر اے شنکر نے نے جلسہ گاہ اور میڈیکل کالج کا مشاہدہ کرتے ہوئے تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے اپنے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا سابقہ حکومت نے تلنگانہ ریاست کو معاشی بحران میں ڈھکیلنے کا کا م کیا ہے. آج تلنگانہ ریاست پر ساتھ لاکھ کروڈ کے قرض ہے. ایسے میں سماج کے ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے اداروں میں 70 ہزار کروڑ روپئے کے بلس دینا باقی ہے. اس کے باوجود ریونت سرکار نے بقایاجات کی ادائیگی میں کوئی کوتاہی نہیں کی ہے. تلنگانہ عوام کو ریونت ریڈی پر کامل یقین ہے.
اجلاس کل بروز جمعہ 11 بجے اپک پلی میں واقع گورنمٹ میڈیکل کالج کی نزدیک انعقاد عمل میں لایا جائیگا.