12/04/2025

نارائن پیٹ زکوٰۃ اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے یتیم طلباء و طالبات میں اسکالرشپس کی تقسیم.

1 0
Read Time:2 Minute, 29 Second

رکن اسمبلی نارائن پیٹ چٹم پرنیکا ریڈی، کانگریس قائد کے.شیوا کمار ریڈی اور مٹکر سنیتا ریڈی کی شرکت.

نارائن پیٹ 24/مارچ (سماجی خبریں):نارائن پیٹ مستقر کے ایس آر گارڈن فنکشن ہال میں نارائن پیٹ زکوٰۃ اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے اول جماعت تا پانچویں جماعت کے طلباء و طالبات میں اسکالرشپ تقسیم عمل میں لائی گئی۔ اجلاس میں رکن اسمبلی نارائن پیٹ محترمہ ڈاکٹر چٹم پرینکا ریڈی بحیثیت مہمان خصوصی اجلاس میں شرکت کی۔

ان کے علاوہ مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے محترمہ سنیتا ریڈی، ضلع کانگریس پارٹی قائد جناب کمبم شیواکمار ریڈی، کے علاوہ جناب عثمان عبیداللہ مجاہد صدیقی صدر سیوا سوسائٹی نارائن پیٹ، جناب سدرشن ریڈی ضلع صدر خانگی اسکول ایسوسیشن نارائن پیٹ ضلع، جناب عبد القدیر سنڈکہ و ٹرسٹ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز محمد رحمت اللہ کے قرآت کلام پاک سے ہوا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرسٹ محمد ارشد فیصل نے کہا کہ نارائن پیٹ زکوٰۃ اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ تعلیم، روزگار، صحت اور امداد باہمی کے 4 مختلف میدانوں میں کام کر رہی ہے۔ اس کا قیام کرونا کے وقت عمل میں لایا گیا۔ ٹرسٹ کی جانب سے سابقہ تین سالوں سے اسکالرشپ کی تقسیم عمل میں لائی جا رہی ہے۔اس موقع پر ٹرسٹ کی جانب سے فی کس پانچ ہزار روپئے نقد رقم 45 یتیم طلبا و طالبات میں تقسیم عمل میں لائی گئی۔

اس موقع پر رکن اسمبلی نارائن پیٹ محترمہ ڈاکٹر چٹم پرینکا ریڈی نے خطاب میں کہا کہ ایسے بچہ جن کے سروں پر والد کا سایہ نہیں رہتا وہ ان کی زندگیاں بہت مشکلات سے گزرتی ہیں۔ ایسے میں ان کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ ایسے میں تمام لوگوں کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ میرے والد کو جب شہید کیا گیا اس وقت میری عمر بہت چھوٹی تھی۔ ایسے میں میرے مامو کا کردار بہت مثالی رہا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ یتیم بچوں کی تعلیم کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگی۔

اجلاس سے سابق ضلعی صدر کانگریس پارٹی کمبم شیواکمار ریڈی نے کہا کہ عم کے ذریعہ دنیا کے ہر محاز کو فتح کیا جا سکتا ہے۔ مشکل حالات سے نکلنے کا واحد حل علم کو حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر تیقن دیا کہ ان کا ساتھ ٹرسٹ کے ساتھ ہمیشہ رہے ہیں۔

اجلاس سے سونیتا ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہوہ یتیم طلبا و طالبات کی تعلیم کیلئے اپنے ممکن تیقن کا اعلان کیا۔

اجلاس سے جناب عثمان عبیداللہ مجاہد صدیقی صاحب صدر سیوا سوسائٹی نے سود کے خلاف سیوا کی خدمات کو متعارف کیا۔ اجلاس سے جناب سدرشن ریڈی، عبد القدیر سنڈکہ، ہری نارائن بھٹڈ، نے بھی مخاطب کیا۔ اس موقع پر جناب محمود قریشی، ظہیرالدین صوفی، محمد انور پٹیل، یوسف تاج، حسن الدین پٹیل، رحمت اللہ، زبیر قریشی، و دیگر موجود تھے۔

ajax-loader-2x نارائن پیٹ  زکوٰۃ  اینڈ  ویلفیئر  ٹرسٹ کی جانب سے یتیم طلباء و طالبات میں اسکالرشپس کی تقسیم.

About Post Author

samajikhabren

As a journalist, I have always been driven to uncover the truth and share the stories that need to be told. With 14 years of experience in the field, I have honed my skills in research, interviewing, and storytelling to bring you the most accurate and compelling news. if you have some thing to tell me. share your experience on samajikhabren@gmail.com
happy نارائن پیٹ  زکوٰۃ  اینڈ  ویلفیئر  ٹرسٹ کی جانب سے یتیم طلباء و طالبات میں اسکالرشپس کی تقسیم.
Happy
0 %
sad نارائن پیٹ  زکوٰۃ  اینڈ  ویلفیئر  ٹرسٹ کی جانب سے یتیم طلباء و طالبات میں اسکالرشپس کی تقسیم.
Sad
0 %
excited نارائن پیٹ  زکوٰۃ  اینڈ  ویلفیئر  ٹرسٹ کی جانب سے یتیم طلباء و طالبات میں اسکالرشپس کی تقسیم.
Excited
0 %
sleepy نارائن پیٹ  زکوٰۃ  اینڈ  ویلفیئر  ٹرسٹ کی جانب سے یتیم طلباء و طالبات میں اسکالرشپس کی تقسیم.
Sleepy
0 %
angry نارائن پیٹ  زکوٰۃ  اینڈ  ویلفیئر  ٹرسٹ کی جانب سے یتیم طلباء و طالبات میں اسکالرشپس کی تقسیم.
Angry
0 %
surprise نارائن پیٹ  زکوٰۃ  اینڈ  ویلفیئر  ٹرسٹ کی جانب سے یتیم طلباء و طالبات میں اسکالرشپس کی تقسیم.
Surprise
0 %

متعلقہ خبریں

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے