ناراین پیٹ 26/دسمبر(پریس نوٹ):تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹی ایمپلائز سروس اسوسیشن کی جنرل باڈی کا اجلاس 29/ دسمبر کو پوٹی سری راملو تلگو یونیورسٹی حیدرآباد میں صبح 11 بجے منعقد ہو رہا ہے۔
اس اجلاس میں تلنگانہ کے 33 اضلاع کے نمائندے اور مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔ اس اجلاس میں ریاستی وزراء مسٹر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی، مسٹر پونم پربھاکر، شریمتی سیتا اکا، مسٹر انیل کمار ایم-پی جناب شبیر علی، جناب کودنڈارام رکن قانون ساز کونسل، جناب عامر علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست اور رکن قانون ساز کونسل کی شرکت متوقع ہے۔
اجلاس کی صدارت محمد فاروق احمد صدر ریاستی ٹی۔ یس۔ میسا کریں گے۔ اس اجلاس میں سرکاری ملازمین کو درپیش مسائل،وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوشی کے وقت پر موصول نا ہونے والی گرائجویٹی کی رقم اور پریشان حال وظیفہ یا بوں کی کیفیت سے حکومت کو واقف کرانا، میناریٹی طبقہ سے وابستہ ملازمین کے مسائل، اردو زبان کی بہ حیثیت دوسری سرکاری زبان اور عمل آوری کا جائزہ، اردو اسکولوں کی مخلوعہ جائدادیں اور بھرتی کا عمل، جیسے موضوعات پر غور و فکر اور لاحہ عمل تیار کر کے حکومت سے نمایندگی کی جاے گی۔
جناب روف حسام الدین ریاستی کوآرڈینیٹر ضلع نارائن پیٹ ,محمد نصیر الدین تاج، غلام دستگیر،نے ٹی-یس۔ میسا کے تمام ذمہ داران سے اپیل کی ہے کہ وہ اس اجلاس میں شرکت فرمایں۔