حیدرآباد 22 ستمبر (پریس نوٹ): گرلز اسلامک آرگنائزیشن(جی آئی او،یا قوت پورہ)اور شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند،یاقوت پورہ کی جانب سے ”اخلاقی محاسن آزادی کے ضامن ”مہم سے متعلق ایک پروگرام سعید ولا فنکشن ہال،رین بازارپر میں منعقد ہوا۔
پروگرام کا آغاز سورہ نور کی آیتوں کی تلاوت و ترجمانی سے ہوا۔ بعد ازاں اخلاقی اقدار، سماجی ذمہ داری اور مسلم خواتین کے مطلوبہ کردار سے متعلق انٹرایکٹو سیشن اور رسول ﷺ کی زندگی سے اخلاقی اقدار کے عنوان پرتقاریر ہوئیں۔
صلاحیتوں اور مہارتوں کو ابھارنے کے لیے مختلف مقابلے جیسے کہ مضمون نگاری(بعنوان:آج کے معاشرے میں اخلاقی مسائل)اسلامی کوئز اور 1 منٹ کا اسٹریک چیلنج(حقیقی زندگی کے حالات میں اخلاقیات اور سچائی) منعقد کئے گئے۔ ناظمہ شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند،یاقوت پورہ محترمہ رضوانہ رفعت صاحبہ نے اپنے صدارتی خطاب میں بحیثیت امت مسلمہ ہماری ذمہ داریاں یاد دلائیں اور نبی کریم ﷺ کی سنتوں پر عمل اور اخلاقی اقدار پرروشنی ڈالی جو آج معاشرے سے ناپید ہوتی جا رہی ہیں۔ پروگرام کا اختتام تقسیم انعامات اور دعا پر ہوا۔
مزید خبروں کیلئے لنک پر کلک کریں:
ایس آئی او ‘ یاقوت پورہ کی جانب سے سیرت النبیؐ کوئز مقابلہ جات کے جلسہ تقسیم اسناد کا انعقاد
حیدرآبادی شہری حافظ سید موسیٰ کلیم الفلاحی کومالدیپ میں GIFA-2024 ایوارڈسے نوازا گیا
اخلاقی اقدار کے بغیر بہتر سماج کی تعمیر ممکن نہیں. ساجدہ بیگم، ریاستی سکریٹری جماعت اسلامی ہند تلنگانہ
جی آئی او،یاقوت پو رہ اور مسلم دواخانہ کی جانب سے خواتین و اطفال کے لئے مفت طبی کیمپ کا انعقاد
[…] جی آئی او اور شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند،یاقوت پورہ ک… […]