23/12/2024

حیدرآبادی شہری حافظ سید موسیٰ کلیم الفلاحی کومالدیپ میں GIFA-2024 ایوارڈسے نوازا گیا

0 0
Read Time:1 Minute, 56 Second

 

عالمی اسلامی مالیاتی کانفرنس میں مالدیپ کے سابق صدر محمد وحید حسن اور وزیر خزانہ محمد شفیق کی شرکت

حیدرآباد(سماجی خبریں-پریس نوٹ)مالدیپ کی حکومت نے کیمبرج آئی ایف اے اور گلوبل اسلامک فائنانس ایوارڈ (جی آئی ایف اے) کے تعاون واشتراک سے سال 2024 کے لیے سالانہ عالمی اسلامی مالیاتی کانفرنس کا انعقادعمل میں لایا۔ یہ عظیم الشان کانفرنس 17 ستمبر 2024 کو مالدیپ کے پیراڈائز آئی لینڈ میں منعقد ہوئی۔معروف این آر آئی واسلامک اسکالر،حیدرآبادی شہری حافظ سید موسیٰ کلیم الفلاحی، چیف بزنس اینڈ انویسٹمنٹ آفیسر، سابق سی ای او اسلامک بینک آف افغانستان کومالدیپ میں اسلامی مالیات میں بہترین کارکردگی پر GIFA-2024 ایوارڈسے نوازا گیا۔

اس تقریب کا اہتمام کیمبرج،آئی فا اور مالدیپ کی حکومت نے کیا تھاجس میں جمہوریہ مالدیپ کے 5ویں سابق صدر عزت مآب محمد وحید حسن،جمہوریہ مالدیپ کے وزیر خزانہ عزت مآب محمد شفیق، نائب وزراء اور اعلیٰ سطحی شخصیات کے علاوہ دنیا بھر سے اسلامی بینکنگ کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے مندونین نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔حافظ سید موسیٰ کلیم الفلاحی،کو ایس ایم ای اور ریٹیل شعبوں میں جدید اسلامی مصنوعات کی ترقی، گرین سکوک پروڈکٹس کے قیام اور عالمی سطح پر اسلامی بینک کاری کی ترقی میں ان کی غیر معمولی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے یہ اعزاز سے نوازا گیا۔

اس موقع پرحافظ سید موسیٰ کلیم الفلاحی نے اپنے خطاب میں اسلامی بینکنگ کے حوالے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں اس وقت بلا سودی اسلامی بینکنگ کو کافی مقبولیت حاصل ہورہی ہے اور مستقبل میں عالمی سطح پربلا سودی اسلامی بینکنگ کے دائرہ کار کے وسیع ہونے کے روشن امکانات ہیں۔واضح رہے کہ حافظ سید موسیٰ کلیم الفلاحی کا تعلق ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد سے ہے۔وہ مولانا سید یوسف صاحب مرحوم (سابق سکریٹری جماعت اسلامی ہند)کے بڑے فرزند ہیں۔انہوں نے عصری علوم کے ساتھ جامعتہ الفلاح سے عالمیت و فضیلت کی بھی تکمیل کی ہے اور دبئی، قطر،افغانستان کے اسلامی بینکنگ کے شعبہ میں گراں قدر خدنات انجام دیں ہیں۔

تصویر میں: مالدیپ کے سابق صدر عزت مآب محمد وحید حسن(بائیں جانب)،حیدرآبادی شہری حافظ سید موسیٰ کلیم الفلاحی(بائیں جانب) کو ایوارڈ پیش کرتے ہوئے۔انسیٹ میں مالدیپ کے وزیر خزانہ محترم ڈاکٹر محمد شفیق(بائیں جانب) بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

ajax-loader-2x حیدرآبادی شہری حافظ سید موسیٰ کلیم الفلاحی کومالدیپ میں GIFA-2024  ایوارڈسے نوازا گیا

About Post Author

samajikhabren

As a journalist, I have always been driven to uncover the truth and share the stories that need to be told. With 14 years of experience in the field, I have honed my skills in research, interviewing, and storytelling to bring you the most accurate and compelling news. if you have some thing to tell me. share your experience on [email protected]
happy حیدرآبادی شہری حافظ سید موسیٰ کلیم الفلاحی کومالدیپ میں GIFA-2024  ایوارڈسے نوازا گیا
Happy
0 %
sad حیدرآبادی شہری حافظ سید موسیٰ کلیم الفلاحی کومالدیپ میں GIFA-2024  ایوارڈسے نوازا گیا
Sad
0 %
excited حیدرآبادی شہری حافظ سید موسیٰ کلیم الفلاحی کومالدیپ میں GIFA-2024  ایوارڈسے نوازا گیا
Excited
0 %
sleepy حیدرآبادی شہری حافظ سید موسیٰ کلیم الفلاحی کومالدیپ میں GIFA-2024  ایوارڈسے نوازا گیا
Sleepy
0 %
angry حیدرآبادی شہری حافظ سید موسیٰ کلیم الفلاحی کومالدیپ میں GIFA-2024  ایوارڈسے نوازا گیا
Angry
0 %
surprise حیدرآبادی شہری حافظ سید موسیٰ کلیم الفلاحی کومالدیپ میں GIFA-2024  ایوارڈسے نوازا گیا
Surprise
0 %

متعلقہ خبریں

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے