تہواروں کے موقع پر امن و امان کو برقرار رکھیں. ایس پی یوگیش گوتم
0
0
Read Time:2 Minute, 7 Second
نارائن پیٹ 3ستمبر(سماجی خبریں): تہوارں کے موقع پر امن و امان کو یقینی اور فرقہ وارانہ منافرت کوپہلائے بغیر تہواروں کو انعقاد کیا جا نا چھاہئے.گنیش تہوار اور میلادالنبی ﷺکے پیش نظر ضلع کے مختلف علاقوں کے میلاد کمیٹی کے ذمہ داران کا اجلاس ایس پی آفس کے کانفرنس حال میں انعقاد عمل میں لایا گیا. اس موقع پر ایس پی یوگیش گوتم نے میلاد کمیٹی کے ذمہ د اران سے بات کرتے ہوئے پر امن جلوس کے قیام کو یقینی بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ امسال گنیش چتوتی اور میلاد النبیﷺ کا ایک ہی وقت پر آرہے ہیں۔ گنیش چتوتی کا آغاز 7ستمبر مورتی نصب سے ہوگا اور 17 ستمبر کو وسرجن ہوگا۔ اس دوران 16 ستمبر کو میلادالنبی ﷺ کا جلوس سے سکیورٹی انتظامات میں دشواریاں پیدا ہونے کا امکان ہے ایسے میں چونکہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کی نگرانی میں بی آر امبیڈکر بھون میں حیدرآربباد کے مسلم قائدین کے اجلاس میں طئے ککیا گیا ہے کہ حیدرآباد میں میلادالنبیﷺ جلوس کا انعقاد 19ستمبر کو انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔ اسی کے طرض پر نارائن پیٹ میں بھی 19 ستمبر کو میلادالنبی ﷺ کے جلوس کا انعقاد عمل میں لایا جائے تو سکیوریٹی کے بہتر ابتظامات کرنے اور جہاں ضرورت ہو وہاں سیکوریٹی عملہ کو تعینات کیا جائیگا۔
امن و امان کی برقراری کیلئے عوام کو چھاہئے کہ وہ پر امن ماحول میں تہواروں کا انعقاد عمل میں لائیں۔ مزہبی جذبات کو بھڑکانے ، فرقہ وارانہ موحول کو پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کاروئی کی جائیگی۔
ایس پی نے یقین دہانی کرائی کہ ضلع کے اندر جہاں کہیں بھی کوئی مسئلہ ہو متعلقہ پولیس کو فوری طور پر اطلاع دی جائے یا مجھے ذاتی طور پر اطلاع دی جائے، اسے فوری طور پر حل کیا جائے گا۔کمیٹی کے بزرگوں کو اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ نوجوان خاص طور پر ریلی کے دوران تحمل کا مظاہرہ کریں۔
اس موقع پررمیلاد کمیٹی کے ذمہ داران نے کہا کہ چونکہ اسلامی تاریخوں کا تعین چاند پر منحصر ہوتا ہے ایسے میں چاند نظر انے پر تمام کمیٹی کے ذمہ داران سے بات کرنے کے بعد اندرون دو یوم فیصلہ لے کر اطلاع کیا جائیگا۔
اجلاس میں اس موقع پر ایس پی مسٹر یوگیش کے ہمراہ ، ڈی ایس پی ین لنگیا، سرکل انسپکٹر شیواشنکر، چندراشیکھر، داسرونائک، راجندر ریڈی، میلاد کمیٹی ذمہ داران عبدالسلیم ایڈوکیٹ، امیرالدین ایڈوکیٹ، نواز موسیٰ، دستگیر چاند، تقی چاند وارڈ کونسلر، کے علاوہ اٹکور، دھنواڈہ، مکتھل اور دیگر علاقوں میلاد کمیٹی ذمہ داران موجود تھے۔
As a journalist, I have always been driven to uncover the truth and share the stories that need to be told. With 14 years of experience in the field, I have honed my skills in research, interviewing, and storytelling to bring you the most accurate and compelling news.
if you have some thing to tell me. share your experience on [email protected]