24/12/2024

پرنسپل میڈیکل کالج کے ہمراہ کلکٹر کا جائزہ اجلاس

0 0
Read Time:1 Minute, 33 Second
کالج میں طلبا کےداخلوں ، کینٹین اور صفائی کی صورتحال کا لیا جائزہ
نارائن پیٹ 4/ستمبر (سماجی خبریں)ضلع کلکٹر سکتا پٹنائک نے کہا کہ نارائن پیٹ میڈیکل کالج میں طلبا کے لیے بغیر کسی رکاوٹ کے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں۔دفتر ضلع کلکٹر میں میڈیکل کالج کے داخلوں سے متعلق کاموں کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے دریافت کیا کہ ایم بی بی ایس طلبا کے داخلوں کے متعلق تفصیلات حاصل کیں. کالج کے پرنسپل ڈاکٹر رام کشن نے کلکٹر کو بتایا کہ ایم بی بی ایس کے داخلے جاری ہیں۔ کلکٹر نے کالج کے ہاسٹل، صفائی وغیرہ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ کلکٹر نے کہا کہ حکومت کالج کے صفائی کاموں کے لئے بجٹ مختص کرے گی۔ کلکٹر نے آر ٹی سی بس ڈپو مینیجر کو میڈیکل کالج کے قریب بسوں کو روکنے کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ،کالج میں میس کا کام کے متعلق کلکٹر نے کہا کہ اگر میس کا انتظام خواتین کے گروپوں کو دیا جائے تو بہتر ہوگا۔ ہسپتال انتظامیہ اور میڈیکل کالج سے متعلق ایچ آر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کلکٹر نے خبردار کیا کہ اگر سینئر اسسٹنٹ اور اے وی اوز فوری طور پر شامل نہیں ہوئے تو کارروائی کی جائے گی۔ پرنسپل نے کلکٹر کو بتایا کہ فی الحال ہسپتال میں روزانہ 400 مریض آ رہے ہیں۔ بجٹ میں مزید فنڈز مختص کرنے کے لیے ڈی ایم ای کو خط لکھنے کی تجویز دی گئی ،پرنسپل سے کلکٹر نے کہا کہ وہ پیڈیاٹرک ڈاکٹروں کی خدمات بھی حاصل کریں۔ اس میٹنگ میں ایڈیشنل کلکٹر مسٹراشوک کمار، ڈی. ایم ہچ۔ ڈاکٹر اے سوبھاگیہ لکشمی، ضلع اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ملیکارجن، ٹی ایس ایم آئی ڈی سی آفیسر، آر۔ ٹی۔ سی۔ افسران، کالج کے پروفیسرز اور دیگر نے شرکت کی۔

ajax-loader-2x پرنسپل میڈیکل کالج  کے ہمراہ کلکٹر کا جائزہ اجلاس

About Post Author

samajikhabren

As a journalist, I have always been driven to uncover the truth and share the stories that need to be told. With 14 years of experience in the field, I have honed my skills in research, interviewing, and storytelling to bring you the most accurate and compelling news. if you have some thing to tell me. share your experience on [email protected]
happy پرنسپل میڈیکل کالج  کے ہمراہ کلکٹر کا جائزہ اجلاس
Happy
0 %
sad پرنسپل میڈیکل کالج  کے ہمراہ کلکٹر کا جائزہ اجلاس
Sad
0 %
excited پرنسپل میڈیکل کالج  کے ہمراہ کلکٹر کا جائزہ اجلاس
Excited
0 %
sleepy پرنسپل میڈیکل کالج  کے ہمراہ کلکٹر کا جائزہ اجلاس
Sleepy
0 %
angry پرنسپل میڈیکل کالج  کے ہمراہ کلکٹر کا جائزہ اجلاس
Angry
0 %
surprise پرنسپل میڈیکل کالج  کے ہمراہ کلکٹر کا جائزہ اجلاس
Surprise
0 %

متعلقہ خبریں

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے