24/12/2024

اگلے 48 گھنٹے ، نارائن پیٹ ضلع کیلئے ریڈ الرٹ جاری. عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل

5 0
Read Time:1 Minute, 44 Second
نارائن پیٹ یکم سمتبر(سماجی خبریں): دو دن سے جاری بھاری سے زائد بارش سے نارائن پیٹ و اطراف کے نشیبی علاقوں مٰیں پانی کہ جمع ہونے نیز گھروں میں داخل ہونے اور راستوں پر سے پانی کے بہہ جانے سے حمل و نقل میں روکاوٹ پیدا ہو گئی ہیں.نارائن پیٹ کےکنڈاریڈی پلی تالاب سیلابی پانی سے لبریز ہوکر زائد پانی کے بہائو میں اضافہ ہوا ہے. جس سے نارائن پیٹ کے مختلف علاقوں جیسے پراتیبھا کالونی، پلہ بزرگ، بھیمنڈی کالونی، میں پانی گھروں میں داخل ہونے کی اطلاعات ہیں. پراتیبھا کالونی واقع یادگیر روڈ کے راستہ میں واقع پل پر پانی کے بہائو کے باعث حمل و نقل کے تمام راستہ بند ہیں. نارائن پیٹ سے مکتھل، نارائن پیٹ سے پگڑیماری اور نارائن پیٹ سے کوٹہ کنڈہ جانے والی سڑک پر پانی کے تیز بہائو کے باعث راستہ بند کیا گیا ہے. ضلع کلکٹر محترمہ سکتہ پٹنائک ، رکن اسمبلی نارائن پیت محترمہ ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی، سابق رکن اسمبلی و ضلع بی آر ایس پارٹی صدر ایس راجندر ریڈی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بلا ضرورت باہر نہ نکلیں، کچے مکانات میں نہ رہنے، نشیبی علاقوں سے نکل کر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے اور بچوں پر نظر رکھنے کی اپیل کی ہے. کسانوں سے اپیل لی ہے کہ وہ اپنے کھیت میں اگلے 72 گھنٹوں تک نہ جائیں، نارائن پیٹ ضلع کہ بنڈا گنڈا علاقوں میں بھی پانی کے گھروں میں داخل ہونے کی اطلاعات ہیں. ایسے میں عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اگلے 48 گھنٹے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، ناگہانی صورتحال کے پیش نظر ضلع کلکٹریت میں واقع کنٹرول روم نمبر 9154283914 کو فون کر اطلاع دینے کی خواہش کی ہے جس سے حفاظتی اقدامات کرنے میں آسانی ہو سکے. ضلع ایس پی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تالابوں، جھرنوں، اور بہتے پانی کے راستوں ک ترک کریں. ایسے راستہ جہاں پر پانی کا بہائو تیز ہے ان علاقوں میں پولس کو احتیاطی طور پر تعنات کیا گیا ہے. محکمہ پولیس حالات پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے.

ajax-loader-2x اگلے 48 گھنٹے ، نارائن پیٹ ضلع کیلئے ریڈ الرٹ جاری. عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل

About Post Author

samajikhabren

As a journalist, I have always been driven to uncover the truth and share the stories that need to be told. With 14 years of experience in the field, I have honed my skills in research, interviewing, and storytelling to bring you the most accurate and compelling news. if you have some thing to tell me. share your experience on [email protected]
happy اگلے 48 گھنٹے ، نارائن پیٹ ضلع کیلئے ریڈ الرٹ جاری. عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل
Happy
0 %
sad اگلے 48 گھنٹے ، نارائن پیٹ ضلع کیلئے ریڈ الرٹ جاری. عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل
Sad
0 %
excited اگلے 48 گھنٹے ، نارائن پیٹ ضلع کیلئے ریڈ الرٹ جاری. عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل
Excited
0 %
sleepy اگلے 48 گھنٹے ، نارائن پیٹ ضلع کیلئے ریڈ الرٹ جاری. عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل
Sleepy
0 %
angry اگلے 48 گھنٹے ، نارائن پیٹ ضلع کیلئے ریڈ الرٹ جاری. عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل
Angry
0 %
surprise اگلے 48 گھنٹے ، نارائن پیٹ ضلع کیلئے ریڈ الرٹ جاری. عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل
Surprise
0 %

متعلقہ خبریں

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے