بارش کے پیش نظر عہدیداروں کو احتیاطی تدبیر اختیار کرنے کی ہدایت، رکن اسمبلی نارائن پیٹ محترمہ ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی کا مختلف دیہاتوں کا دورہ
1
0
Read Time:1 Minute, 18 Second
نارائن پیٹ31اگست(سماجی خبریں):دو دنوں سے جاری مسلسل بارش کے پیش نظررکن اسمبلی نارائن پیرت محترمہ ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی نے حلقہ اسمبلی کے کوئل کنڈہ منڈل کا دورہ کرتے ہوئے فصلوں کا جائزہ لیا. جہاں دو دنوں سے جاری بارش کے باعث کوٹا کنڈہ تالاب لبریز ہونے سے پانے سڑک پر بہنے سے کوٹاکنڈہ سے نارائن پیٹ کو اآنے والی سڑک کا راستہ منقطع ہو گیا ہے. اس موقع پر رکن اسمبلی نے نیمولا پلی ، امیریڈ پلی و اطراف کے دیہاتوں کا دوراہ کیا اور عوام کو مشہورا دیا کہ وہ مسلسل بارش سے چوکنا رہیں. ساتھ ہی اس موقع پر انہوں نے محکمہ زراعت کے عہدیداروں سے فوں پر بات کرتے ہوئے فصلوں کے نقصان کا جائزہ لینے کا حکم دیا، ساتھ ہی انہوں نے آبپاشی کے عہدیداران کو حکم دیا کہ وہ جنگی خطوط پر لبریز ہونے والے تالابوں، کنٹوں کا جائزہ لیتے ہوئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں.رکن اسمبلی نے اس موقع پر وہاں کے کسانوں سے بات کی ااور بارش سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا.ساتھ ہی محکمہ برقی، ریونیو، آبپاسی اور پنچایت راج محکموں کو الرٹ رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ لاوارث مکانات، مٹی کے مکانات اور مٹی کے تودے گرنے کے مقامات کی قبل از وقت نشاندہی کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اس بات کو یقنی بنائیں کہ کسی جان و مال کا نقصان نہ ہو. اس موقع پر ان کے ہمراہ منڈل پارٹی کے صدر شیوا ریڈی، راجیریڈی، وینکو گوڈ، اکھلیشور ریڈی اور کانگریس پارٹی کے قائدین بھی موجود تھے۔
As a journalist, I have always been driven to uncover the truth and share the stories that need to be told. With 14 years of experience in the field, I have honed my skills in research, interviewing, and storytelling to bring you the most accurate and compelling news.
if you have some thing to tell me. share your experience on [email protected]