اوٹکور29/اگست(سماجی خبریں): جناب محمد اسماعیل ضلع جنرل سیکرٹری مجلس نارائن پیٹ محمد پاشاہ حسن اباد ٹاؤن صدر او ٹکو مجلس عبدالرحمن جنرل سیکرٹری او ٹکو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محبوب نگر ملی محاذ کے زیراہتمام یکم ستمبر بروز اتوار شام 7 بجے بمقام شالیمار گارڈن محبوب نگر میں منعقدہ احتجاجی جلسہ عام بضمن وقف ترمیمی بل 2024 منعقد ہوگا۔ جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ’ بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدر آباد’ مولانا مفتی ضیاء الدین نقشبندی حیدرآباد’ ڈاکٹر اسلام الدین مجاہد جماعت اسلامی ہند’ مولانا شفیق عالم صدر جمعیت اہلحدیث حیدر آباد’ ڈاکٹر متین قادری رکن تاسیسی مسلم پرسنل لاء بورڈ کے علاوہ دیگر سیاسی وسماجی مذہبی قائدین و مختلف مکاتب فکر کے علماء شرکت کریں گے۔ محمد اسماعیل جنرل سیکرٹری مجلس ضلع نارائن پیٹ نے عامتہ المسلمین سے اس احتجاجی جلسہ عام میں کثیر تعداد میں شرکت کرنے اور کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔اس موقع پر خواجہ حسین یلیم محمد اصف موجود تھے