محبوب نگر23اگست(سماجی خبریں-پریس نوٹ)گستاخ رسول مہنت رام گیری کی جانب سے رسول اللہ ﷺکی شان اقدس میں گستاخی کے خلاف آج بعد نماز جمعہ ملی محاذ کی جانب سے تلنگانہ چو راہے پر احتجاجی دھرنا منظم کیا گیا ۔ اس احتجاجی دھرنے سے خواجہ فیاض الدین انور پاشاہ سر پرست ملی محاذ ،عبدالھادی ایڈوکیٹ صدر ضلع مجلس ،محمد تقی حسین تقی کنوینر ملی محاذ ، سید سعادت اللہ حسینی بلدی فلور لیڈر مجلس ،مرزا قدوس بیگ ،حافظ ادریس سراجی کو کنوینرس نے مخاطب کرتے ہوئےکہا کہ حضور اقدس ﷺمیں گستاخی ایک فیشن بن چکا ہے جن جن ریاستوں میں انتخابات ہونے جاتے ہیں ان ریاستوں میں یا تو تو فرقہ پرست قایدین یا پھر کوہی سادھو مہنت اس طرح کی حماقت کا ارتکاب کر رہا ہے اور مہاراشٹرا میں مہنت رام گیری نے تو حد پار کردی ۔ اس ملعون مہنت کو گرفتار کرنے کے بجائے مہاراشٹرا حکومت خود چیف منسٹر مہاراشٹرا ایکناتھ شنڈے اس ملعون کی کھلی تائید کر رہا ہے ۔ اور یہ مسلمانوں کیلئے نا قابل قبول ہے ۔ ان قائددین نے مرکزی حکومت اور حکومت مہاراشٹرا سے مہنت رام گیری کو سخت دفعات کے تحت گرفتار کیا جائے اور اس ملعون کو کیفر کردار تک پہنچائیں ۔ اس دھرنے میں بلا تفریق سیاسی قائدین و نوجوانوں نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقعبپر دیگر قایدین محمد نور اللہ خان ،محمد معز ،محمد عابد ،سید امیر نقشبندی جائنٹ کنوینرس کے علاوہ سید افروز شاہ کارگذار صدر مرکزی میلاد کمیٹی ، شیخ عبداللہ سینئر جرنلسٹ ،سید صادق حسین نائب صدر مسلم لیگ ،محمد محبوب کونسلر ،محمد مزمل حسین کونسلر نیوٹاون ،عبدالباری ،عبدالر حیم ، بی آر ایس قایدین شیخ حامد محمد اظہر ،مرزا جاوید بیگ, مرزا اعجاز ،مجلسی قایدین محمد۔عمران ،محمد فاروق،کانگریس قایدین محمد غوث و دیگر موجود تھےبعد ازاں ملی۔محاذ کے ایک۔وفد نے ضلع۔کلکٹریٹ پہنچ کر صدر جمہوریہ کے نام۔یادداشت جائنٹ کلکٹر محبوب نگر موہن راو کے حوالہ کی۔