بعد نماز جمعہ تمام عاشقانِ محمدیﷺ سے شرکت کی اپیل
محبوب نگر 22 اگست (سماجی خبریں- راست) گستاخ رسول مہنت رام گیری کی جانب سے حضور حضرت محمد صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کی شان اقدس میں گستاخی سے ملک بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے اسی کے پیش نظر کل بتاریخ 23 اگست بروز جمعہ ملی محاذ کی جانب سے ایک پر امن احتجاجی جلوس کا اہتمام کیا گیا ہے یہ ریالی ٹھیک بعد نماز جمعہ جامعہ مسجد محبوب نگر سے نکل کر براہ اشوک ٹاکیز چوراہا گھڑیال چوک وہاں سے تلنگانہ چوراہے پر اختتام پذیر ہوگی۔ اس ضمن میں ملی محاذ محبوب نگر کی جانب سے ایک صحافتی کانفرنس ایس ایم فنکشن ہال محبوب نگر میں منعقد ہوئی، اس صحافتی کانفرنس کو خواجہ فیاض الدین انور پاشاہ سر پرست ملی محاذ نے کہا کہ حضور کی شان اقدس میں زرہ برابر کی گستاخی بھی مسلمانوں کیلئے نا قابل قبول ہے اور مہنت رام گیری نے بھی گستاخی کا ارتکاب کیا ہے اور ہندستان جیسے جمہوری ملک میں ایسے لوگوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے، انہیں فوری گرفتار کرتے ہوئے جیل کی سلاخوں پیچھے ڈھکیل دینا چاہئے۔ محمد تقی حسین تقی کنوینر ملی محاذ نے سب ہی شمع محمدی کے پروانوں سے حضور پر نورر ﷺ سے اپنی والہانہ عقیدت و محبت کا مظاہرہ کرنے کیلئے اس ریالی میں ضروربہ ضرور شریک ہوں اور عظیم ملی اتحاد کا ثبوت دیں۔ انہوں سب ہی سیاسی و سماجی تنظیموں کے قائدین، علماء و مشائخین سے بھی اپیل کی کہ وہ اس پر امن احتجاجی ریالی میں کثیر تعداد میں شرکت کریں، مرزا قدوس بیگ کوکنوینر، محمد معز، سید امیر نقشبندی کو کنوینرس نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ریالی کا چونکہ جامعہ مسجد سے آغاز ہوگا لہذاہ مسلمانان محبوب نگر کل نماز جمعہ جامع مسجد میں ادا کریں تاکہ ریالی کے آغاز میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو سکے اس صحافتی کانفرنس میں حافظ ادریس سراجی کوکنوینر عبداللہ سنی کنوینر لیگل سیل ودیگر بھی موجود تھے.