وہ کچھ عرسے سے علیل تھے۔محترم سید عبدالعلی مجاہد کے سانحہ ارتحال پر اپنے تعزیتی بیان میں امیرحلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ ڈاکڑمحمد خالد مبشر الظفرنے کہا کہ مرحوم انتہائی دیندار، شریف النفس،خوش مزاج،بااخلاق اور اعلیٰ کردار کے حامل شخصیت تھے۔وہ شروع سے ہی تحریک اسلامی کے انتہائی مخلص کارکن رہے۔
مرحوم کا پورا گھرانہ تحریک اسلامی سے وابستہ ہے۔انہوں نے اپنے گھر و افراد خاندان کی اصلاح و تربیت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔مرحوم نے اپنے برادرِ خورد مولاناسید عبدالباسط انور کاتحریکی سرگرمیوں میں بے پناہ تعاون کیا۔مرحوم کا شمار شہر کی ممتاز و معزز شخصیات میں ہوتا ہے اور وہ اپنے حلقہ میں قدر کی نگاہ سے جانے جاتے تھے۔
آپکی دینی وملی خدمات اور اعلی اخلاق طویل عرصہ تک یاد رکھے جائیں گے۔ہم اللہ سے دعاگو ہیں کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور فردوسِ بریں میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے اور تحریک کو ان کا نعم البدل عطا فرمائے۔
پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان جناب سید عبدالاکرم صوفیان اور جناب سید عبدلفاطر حسان(سابق صدر ایس آئی اؤ،حیدرآباد) اور تین دختران شامل ہیں۔ نمازِ جنازہ بروز ہفتہ بعد نماز ظہر جامع مسجد دارالشفاء میں ادا کی گئی۔اور تدفین قبرستان دائرہ میر نعمت علی، گولی پورہ، سلطان شاہی میں عمل میں آئی۔
امیرحلقہ ڈاکڑمحمد خالد مبشر الظفر، معاون امیر حلقہ جناب محمد اظہر الدین،سابق امیر حلقہ مولانا حامد محمد خان،جماعت اسلامی ہند و ایس آئی اؤ کے ذمہ داران کے علاوہ مرحوم کے رفقاء واحباب نے کثیر تعداد میں نماز جنازہ میں شرکت کی۔مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر9700242620پر ربط کیا جا سکتا ہے۔