نارائن پیٹ21اگست(سماجی خبریں): سابقہ صدر یوتھ کانگریس مرحوم چٹم وینکٹیشورریڈی کے 58ویں جنم دن کے موقع پر کانگریس پارٹی کی جانب سے مختلف فلاحی و تقاریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا. اس موقع پر مرحوم چٹم وینکٹیشورریڈی کے مجسمہ واقع نیو گنج پر گلہائے عقیدت پیش کیا.رکن اسمبلی نارائن پیٹ محترمہ ڈاکٹر چٹم پرنیکاریڈی کی قیادت میں سی وی آر بھون میں خون کا عطیہ کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا. بعد ازایں گورنمنٹ اسکول میں طلباء و طالبات میں تعلیمی اشیاء کی تقسیم عمل میں لائی گئی. اس موقع پر رکن اسمبلی محترمہ ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی اور ان کے بھائی ابھیجیت ریڈی نے ملکر مستقر نارائن پیٹ کے تمام گورنمنٹ اسکولس میں بچوں کے ساتھ وقت گزارا اوربچوں سے تعلیمی سرگرمیوںکے مطالق تفصیلات حاصل کی اور تعلیمی اشیاء کی تقسیم عمل میں لائی گییں.
اسی کے ساتھ سرکاری دواخانہ میں مریضوں میں بلانکٹس اور پھل تقسیم کئے گئے.
بعد ازیں سی وی آر بھون میں اجلاس کا انعقاد عمل میں لکایا گیا. اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق ضلعی صدر کانگریس پارٹی کے. شیواکمار ریڈی نے کہا کہ علاقعہ کی ترقی کیلئے چٹم وینکٹیشورریڈی خوابوں کو پورا کرنے کیلئے سابقہ 18 سالوں میں تعلیم ، صحت، اور پانی کے میدان میں مختلف سرگرمیوں انجام دیئے گئے. 18 سال قبل جب ترقیاتی منصوبوں کو انجام دیتے ہوئے نیکسلائیٹ حملوں میں شہید ہوگئے. تب سے لیکر آج تک ہر سال مسسلسل طلباء و طالبات میں تعلیمی اشیاء کی تقسیم مریضوں کیلئے مالی امداد فراہم کی گئی. رکن اسمبلی نارائن پیٹ محترمہ ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی نے کہا کہ چٹم وینکٹیشورریڈی نے نارائن پیٹ کی ترقی میں مختلف منصوبوں اور فلاحی کاموں نے آبھی لاکھوں عوام کے دل میں ان کی محبت موجود ہے . اسی کا نتیجہ ہے کہ کانگریس پارٹی کی جانب اسمبلی ٹکٹ کی فراہمی پر نارائن پیٹ حلقہ اسمبلی عوام نے میری کامیابی کیلئے دن رات کام کیا. عوام کا اعتماد جو وینکٹیشور ریڈی پر تھا آج بھی ویسے ہی موجود ہے.اجلاس سے اس موقع پر چٹم ابھیجیت ریڈی، بنڈی وینوگوپال، محمد عبدالسلیم وارڈ کونسلر، بلدیہ چیرپرسن محترمہ گندے انسویہ چندراکانت، وائس چیرمین بلدیہ ہری نارائن بھٹڈ، نے اجلاس سے خطاب کیا. اس موقع پر ان کے ہمراہ معین الدین پورلہ، محمد یوسف تاج، ودیگر موجود تھے.