24/12/2024

رکن اسمبلی نارائن پیٹ محترمہ ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی کی جنم دن کی تقاریب.

4 0
Read Time:1 Minute, 51 Second

نارائن پیٹ21اگست(سماجی خبریں): رکن اسمبلی نارائن پیٹ ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی کی جنم دن کی تقاریب کا انعقادعمل میں لایا گیا. جنم دن کے موقع پر پارٹی قائدین کی جانب سے مختلف تقاریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا. لائنس کلب نارائن پیٹ کی جانب سے مفت آکیوپنکچر کیمپ کا انعقاد سٹیزن کلب میں انعقا د عمل میں لایا گیا.
WhatsApp-Image-2024-08-20-at-6.56.25-PM-300x200 رکن اسمبلی نارائن پیٹ محترمہ ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی کی جنم دن کی تقاریب.
جبکہ کانگریس پارٹی کارکنوں کی جانب سےبلڈ ڈونیشن کا کیمپ کا انعقاد عمل مٰیں لایا گیا جس میں مقامی کارکنوں نے حصہ لیا.
WhatsApp-Image-2024-08-20-at-6.56.24-PM-300x200 رکن اسمبلی نارائن پیٹ محترمہ ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی کی جنم دن کی تقاریب.
حلقہ اسمبلی نارائن پیٹ کے کوئل کنڈہ منڈل، دامرکدہ منڈل، دھنواڈا منڈل، اورنارائن پیٹ منڈل کے کانگریس پارٹی قائدین کی جانب سے بڑے پیمانے پر ریالی کا انعقاد عمل میں لایا گیا جو سنگارم چوراہا سے لیکر مستقر نارائن پیٹ کے اہم شاہراہوں سے ہوتے ہوئے میٹرو گارڈن کلاسک فنکشن حال میں جنم دن کی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیاجہاں سنکڑوں حامیوں ، کانگریس پارٹی قائدین اور عوام کی کثیر تعداد کے ہمراہ کیک کاٹا گیا. اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی نے کہا کہ میرے والد نے نارائن پیٹ کی ترقی کیلئے شہادت حاصل کی. آج میرے جنم دن کے موقع پر عوام کی جانب سے ملنے والے محبت کا تحہ دل سے شکریہ ادا کیا. رکن اسمبلی کی حیثیت سے میرا انتخاب کرنا مجھے مزید نارائن پیٹ کے عوام کی تائیں میری ذمہ داریوں میں اضافہ کرتا ہے.کانگریس پارٹی سینئر قائد کے.شیواکمارریڈی نے کہا کہ چٹم وینکٹیشور ریڈی کی شہادت کے موقع پر میں نے عہد کیا تھا کہ میں وینکٹیشورریڈی کی خوابوں کو پورا کرنے اور ان کی نسل کو نارائن پیٹ کی ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کے قابل بننے تک اس ذمہ داری کو پورا کرونگا. نارائن پیٹ عوام نے چٹم وینکٹیشورریڈی کی بیٹی کو اپنی بیٹی مان کر قبول کیا اور رکن اسمبلی کی حیثیت سے انتخاب کرتے ہوئے اسمبلی میں نارائن پیٹ کی آواز بنایا. اس موقع پر رکن اسمبلی مکتھل واکیٹی سری ہری، حلقہ پارلیمانی انچارج و کانگریس پارٹی سی دبلیو سی ممبر ومچی چند ریڈی، نارائن پیٹ بلدیہ ایس چیرپرسن محترمہ گندے انسویا چندراکانت، محمد سلیم، محمود قریشی، بنڈی وینوگوپال، ہری نارائن بھٹڈ، محمد غوث، محمد معین پورلہ، منورفاروقی، محمد یوسف تاج و دیگر موجود تھے.

ajax-loader-2x رکن اسمبلی نارائن پیٹ محترمہ ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی کی جنم دن کی تقاریب.

About Post Author

samajikhabren

As a journalist, I have always been driven to uncover the truth and share the stories that need to be told. With 14 years of experience in the field, I have honed my skills in research, interviewing, and storytelling to bring you the most accurate and compelling news. if you have some thing to tell me. share your experience on [email protected]
happy رکن اسمبلی نارائن پیٹ محترمہ ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی کی جنم دن کی تقاریب.
Happy
0 %
sad رکن اسمبلی نارائن پیٹ محترمہ ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی کی جنم دن کی تقاریب.
Sad
0 %
excited رکن اسمبلی نارائن پیٹ محترمہ ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی کی جنم دن کی تقاریب.
Excited
0 %
sleepy رکن اسمبلی نارائن پیٹ محترمہ ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی کی جنم دن کی تقاریب.
Sleepy
0 %
angry رکن اسمبلی نارائن پیٹ محترمہ ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی کی جنم دن کی تقاریب.
Angry
0 %
surprise رکن اسمبلی نارائن پیٹ محترمہ ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی کی جنم دن کی تقاریب.
Surprise
0 %

متعلقہ خبریں

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے