24/12/2024

سرکارِ دوعالمﷺ کی زندگی پر عمل سے ہی دنیا و آخرت میں کامیابی ممکن۔ محبوب نگرمیں مرکزی جشن آمدِ رحمۃ اللعلمینؐ کانفرنس و اصلاح معاشرہ سے ممتاز عالم دین حضرت علامہ مفتی سیدشاہ محمد امین القادری کا خطاب

0 0
Read Time:5 Minute, 7 Second

محبوب نگر-20/اگست(سماجی خبریں) بین الاقوامی شہرت یافتہ نامور ممتاز عالم دین و صوفی با صفا حضرت علامہ مفتی سیدشاہ محمد امین القادری نگران سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں مہاراشٹرا نے 19/اگست بروز پیر شام چار بجے جامع مسجد محبوب نگر میں کل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان پیمانہ پرمرکزی جشن آمدِ رحمۃ اللعلمینؐ کانفرنس و اصلاح معاشرہ سے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ دنیا میں خاتم النبیینؐ کے والدین کیطرح کسی کے بھی مانباپ نہیں ہوسکتے ہیں،آنے والے ماہِ مقدس ربیع المنور میں مسلمانوں کو چاہیئے کہ وہ آپؐ کی خدمت بابرکت میں ایک ہزار مرتبہ درود شریف کا نذرانۂ عقیدت پیش کریں آپؐ کے والدین کے ایصال ثواب کے لئے ضعیف العمر بے سہارا غریب و نادار افراد بالخصوص بیواوؤں میں کپڑے و دیگر گھریلو اشیاءضروریہ کا تحفہ پیش کریں چونکہ بیواوؤں کی خدمت کرنادیگر ابنائے وطن میں ایک اچھا پیغام جائے گا،ہم نے اپنے والدین کے ایصال ثواب کے لئے بہت سارے کار ہائے نمایاں انجام دیا ہے،انہوں نے یہ بھی کہاکہ جب ہماری دعاوؤں میں تاخیر ہوتی ہے تو ہمیں حضور پاکؐ کے والدین کے نام ایصال ثواب کرنا چاہیئے،تیسری چیز راسخ العقیدہ علماءحقہ کی رقم کردہ سیرت النبیؐ پر مشتمل تصانیف کو طباعت عمل میں لاکر مفت تقسیم کریں تاکہ میلادالنبیؐ کے متعلق غلط فہمیوں کاازالہ ہوسکے،چوتھی چیز سارے بھارت کے ہر قصبہ میں ایک مسجد میلادِ مصطفیٰؐ یا مسجد مصطفیٰ کے اسم سے موسوم تعمیر کریں تاکہ آنے والی نسلیں ہمارے اس عمل کو دیکھکر وہ بھی والہانہ عقیدت ومحبت ﷺ سے سرشار ہوکر تادیر شمس وقمر ہمارے یادگار عمل کو دعاوؤں سے نوازیں،پہلی مرتبہ سرزمین محبوب نگر میں ہزاروں فرزندان توحید کو بادیدۂ نم کرتے ہوئے علامہ امین القادری نے مزید کہاکہ مسلمانوں خدارا آپسی رنجیشیں ختم کریں آپسی اختلافات کو فراموش کرتے ہوئے ایک دوسرے کی غلطیوں کو معاف کریں حتیٰ کہ کوئ اپنے والد کو قتل بھی کردے اور وہ معذرت خواہی کرلے تو معاف کردینا چاہیئے،عبد اور عبدہ میں بڑا فرق ہے،حضرت سیدنا ابوبکر صدیقؓ سے لے کر حضرت سیدنا امام مہدیؑ تک ہر مسلمان پر آنے والے مصائب و آلام پر آپؐ بے چین ہوجاتے ہیں،معلوم ہوا کہ آپؐ کا بے چین ہونا بتا رہاہے کہ آپؐ قبرِ انور میں زندہ ہیں،حضوراکرمؐ اپنی جان سے زیادہ امت محمدؐیہ سے محبت فرماتےہیں ،علامہ امین القادری نے معراج النبیؐ کاواقعہ حضرتہ سیدہ بی بی فاطمۃ الزہراؓ سےارشاد فرمایا بیٹا اللہ سبحانہ تعالی نے مجھ سے ستر ہزار مرتبہ فرمایا کہ مانگو حبیبؐ کیا مانگنا چاہتے ہو مانگو تو حضرتہ بی بی فاطمہؓ نے استفسار کیا کہ اباحضور آپؐ نے کیا مانگا تو خاتم النبیینؐ نے فرمایاکہ بیٹا ستر ہزار مرتبہ بھی میں نے اپنی امت کی بخشش ومغفرت کی گذارش کیا ہوں-اولادِ امجاد حضرت خواجہ بندہ نوازؒ حضرت علامہ الحاج سیدشاہ کلیم اللہ حسینی کاشف پاشاہ بندہ نوازی چشتی قادری سجادہ نشین ایچرانی شریف نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج مسلم معاشرہ میں پیدا خرابیوں کا سد باب ناگزیر ہے ورنہ آنے والے حالات اور بھی دھماکو خیز ہوسکتے ہیں دینی تعلیم سے دوری اور بزرگان دین وعلمائے راسخہ کی صحبتوں سے دوری ہی ایمان کی متزلزل ہونے کی علامات ہیں ،جشن آمد میلاد النبیؐ ضرور عقیدت واحترام جوش و خروش کیساتھ منانی چاہیئے فرائض و واجبات کیساتھ ادب واحترام کو ملحوظ رکھیں ناچ گانے سے سخت احتراز کرنا ہی اسلامی شعار ہے ورنہ اسلام کو یہ سب نا مناسب ہے-کنوینر جلسہ ممتاز عالم دین وسینیئر صحافی اسدالعلماء تنویرصحافت مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و جنرل سیکریٹری سیکریٹری ہندسنی علماءمشائخ بورڈ نے نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے کہاکہ ہمارے بورڈ کی جانب سے اس جلسہ کا اہتمام کیاگیا ہے بغیر کسی سے عطیات و چندہ کئے صرف تین دن میں اس جلسہ کی تیاری کی گئی ہے آج ہزارہا شمع محمدیؐ کے پروانوں کی شرکت وسماعت سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ محبوب نگر کے مسلمان آقائے دوجہاںﷺ سے بے پناہ عقیدت و محبت بین ثبوت پیش کررہے ہیں-ممتاز سینیئر صحافی الحاج محمد عبدالرافع ذکی قادری معتمد مجلس انتظامی جامع مسجد نے خیرمقدمی تقریر کی اور کہاکہ اسدالعلماء مولانا محسن پاشاہ نقشبندی کی جدوجہد اور صرف تین روز کی کاوشوں نے جامع مسجد آج تنگ دامنی کا شکوہ پیش کررہا ہے-جلسہ کی سرپرست بورڈ حضرت الحاج سید شاہ امین الدین قادری سجادہ نشین حضرت سید شاہ وجہیہ الدین قادریؒ حافظ صاحب نے جلسہ کی سرپرستی کی- صدر بورڈ حضرت قاضی سیدشاہ غوث محی الدین قادری چشتی صدر قاضی ضلع محبوب نگر و سجادہ نشین ومتولی حضرت پیراں شاہ صاحبؒ نے نگرانی کی-اس موقعہ پر حیدرآباد سے مولانا پروفیسر حافظ محمد عمادالدین انور نقشبندی،مولانا مفتی محمد شفیق احمد نقشبندی،نارائن پیٹھ سے مولانا مفتی محمد شفاعت علی نقشبندی و مولانا سید شاہ یونس اشرفی قادری برادر سجادہ نشین بارگاہ سگر شریف،مولانا ڈاکٹر سیدشاہ سلطان محی الدین قادری سجادہ نشین بارگاہ گدوال،جڑچرلہ سے مولانا قاضی احمد سعادت علی شاہ قادری اور مولانا محمد افتخار چودھری قادری،صدرضلع کل ہند مجلس اتحاد المسلمین الحاج محمد عبدالہادی ایڈوکیٹ،الحاج ناصر بن احمد باہیال نقشبندی بابر شیخ جنرل سیکریٹری ضلع محبوب نگر کل ہند کانگریس کمیٹی،جناب محمد احمد ثناء صدر جامع مسجد،الحاج محمد ابراھیم نقشبندی،الحاج محمد عبدالضمیر طاہری قادری متولی شہنشاہ ولایت حضرت سید محمد عبدالقادر باباؒ قادری،جناب محمد عبدالصمد خان نائب صدر جامع مسجد،مولانا حافظ محمد الیاس علی قادری،مولوی محمد اشفاق قادری نقشبندی،جناب محمد تقی حسین تقی نقشبندی صدر عیدگاہ کمیٹی،جناب سید شاہ سعادت اللہ حسینی مجلسی فلور لیڈر بلدیہ وٹاؤن صدر مجلس،جناب صوفی محمد عبدالعزیز معدومؔ بانی دارالعلوم صوفیہ،جناب محمدمکین انصاری معتمد نشر و اشاعت جلسہ، جناب سید شاہ ممتاز اشرفی،جناب سید صابر قادری،الحاج محمد عبدالنعیم نقشبندی،جناب سید شاہ وجہیہ الدین قادری،جناب محمد وحید خان،الحاج میر شعیب علی قادری نبیرہ قطب پرگی حضرت سید شاہ نعمت اللہ قادریؒ،جناب محمد انوار نقشبندی کے علاوہ رائچور،گرمٹکال و دیگر ریاستوں و اضلاع سے غلامان محمدیؐ کے ہزاروں پروانوں نے شرکت کی-جناب محمد غوث قطب نے صلوۃ وسلام پیش کیا-صدر بورڈ حضرت قاضی سیدشاہ غوث محی الدین قادری نے دعافرمائی

ajax-loader-2x سرکارِ دوعالمﷺ کی زندگی پر عمل سے ہی دنیا و آخرت میں کامیابی ممکن۔ محبوب نگرمیں مرکزی جشن آمدِ رحمۃ اللعلمینؐ کانفرنس و اصلاح معاشرہ سے ممتاز عالم دین حضرت علامہ مفتی سیدشاہ محمد امین القادری کا خطاب

About Post Author

samajikhabren

As a journalist, I have always been driven to uncover the truth and share the stories that need to be told. With 14 years of experience in the field, I have honed my skills in research, interviewing, and storytelling to bring you the most accurate and compelling news. if you have some thing to tell me. share your experience on [email protected]
happy سرکارِ دوعالمﷺ کی زندگی پر عمل سے ہی دنیا و آخرت میں کامیابی ممکن۔ محبوب نگرمیں مرکزی جشن آمدِ رحمۃ اللعلمینؐ کانفرنس و اصلاح معاشرہ سے ممتاز عالم دین حضرت علامہ مفتی سیدشاہ محمد امین القادری کا خطاب
Happy
0 %
sad سرکارِ دوعالمﷺ کی زندگی پر عمل سے ہی دنیا و آخرت میں کامیابی ممکن۔ محبوب نگرمیں مرکزی جشن آمدِ رحمۃ اللعلمینؐ کانفرنس و اصلاح معاشرہ سے ممتاز عالم دین حضرت علامہ مفتی سیدشاہ محمد امین القادری کا خطاب
Sad
40 %
excited سرکارِ دوعالمﷺ کی زندگی پر عمل سے ہی دنیا و آخرت میں کامیابی ممکن۔ محبوب نگرمیں مرکزی جشن آمدِ رحمۃ اللعلمینؐ کانفرنس و اصلاح معاشرہ سے ممتاز عالم دین حضرت علامہ مفتی سیدشاہ محمد امین القادری کا خطاب
Excited
20 %
sleepy سرکارِ دوعالمﷺ کی زندگی پر عمل سے ہی دنیا و آخرت میں کامیابی ممکن۔ محبوب نگرمیں مرکزی جشن آمدِ رحمۃ اللعلمینؐ کانفرنس و اصلاح معاشرہ سے ممتاز عالم دین حضرت علامہ مفتی سیدشاہ محمد امین القادری کا خطاب
Sleepy
0 %
angry سرکارِ دوعالمﷺ کی زندگی پر عمل سے ہی دنیا و آخرت میں کامیابی ممکن۔ محبوب نگرمیں مرکزی جشن آمدِ رحمۃ اللعلمینؐ کانفرنس و اصلاح معاشرہ سے ممتاز عالم دین حضرت علامہ مفتی سیدشاہ محمد امین القادری کا خطاب
Angry
20 %
surprise سرکارِ دوعالمﷺ کی زندگی پر عمل سے ہی دنیا و آخرت میں کامیابی ممکن۔ محبوب نگرمیں مرکزی جشن آمدِ رحمۃ اللعلمینؐ کانفرنس و اصلاح معاشرہ سے ممتاز عالم دین حضرت علامہ مفتی سیدشاہ محمد امین القادری کا خطاب
Surprise
20 %

متعلقہ خبریں

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے