نارائن پیٹ19اگست(سماجی خبریں):ڈاکٹروں کو چاہئے کہ وہ معیاری خدمات فراہم کریں تبھی ممکن ہے کہ لوگ سرکاری دواخانوں کا رخ کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار ضلع کلکٹر نارائن پیٹ محترمہ سکتہ پٹنائک نے پیر کی صبح ضلع اسپتال کے اچانک دوراہ کے دوران ڈاکٹروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا۔اس موقع پر انہوں نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں کو ہدایت دی کہ وہ وقت پر پہنچ کر مریضوں کو طبی خدمات فراہم کریں۔ضلع کلکٹر نے اسپتال کے وارڈوں کا معائنہ کیا اور وہاں موجود مریضوں سے بات کی اور ڈاکٹروں کی طرف سے فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں دریافت کیا۔اس موقع پر انہوں نے مریضوں سے روازانہ فراہم کی جانے والی خوراک اور صبح فراہم کی جانے والے ناشتہ کے مطالق دریافت کیا۔ساتھ ہی روزانہ اوٹ پیشنٹ کی تفصیلات دریافت کی۔ جس پر ڈاکٹروں نے بتایا کہ روزانہ 800 سے زائد اوٹ پیشنٹ کو دیکھا جا رہا ہے۔ یکم اگست سے ابھی تک 263 وائرل بخاراور 8 کیسس ڈینگو کے درج کئے گئے۔ اور مریضوں کو روبہ صحت کے ساتھ علاج فراہم کیا گیا۔ ساتھ ہی ضلع کلکٹر نے بلڈ بینک کا دوراہ کیا اور وہاں موجود بلڈ یونٹ کے مطالق تفصیلات حاصل کیں جس پر عہدیداروں نے ضلع کلکٹر کو بتایا کہ 20 یونٹ بلڈ ذخیرہ میں موجود ہے۔ جس کی تفصیلات Rakta Posh ایپ پر موجود ہے۔