23/12/2024

ریزرویشن کو 50فیصد سےبڑھا کرہم ذات پات کی بنیاد پر سماجی انصاف کو یقینی بنائیں گے۔ اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی

0 0
Read Time:1 Minute, 41 Second

نئی دہلی (سماجی خبریں): قائد اپوزیشن راہل گاندھی نے ایک بار پھر مرکز کی این ڈی اے سرکار پر لیٹرل انٹری کو لیکر ائین کو ختم کرنے اور ایس سی ایس ٹی کے ریزرویشن کو ختم کرنے کا الزام لگایا۔ راہول گاندھی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ
ہم ہر قیمت پر آئین اور ریزرویشن سسٹم کی حفاظت کریں گے۔
ہم کسی بھی قیمت پر ‘لیٹرل انٹری’ جیسی بی جے پی کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔
میں ایک بار پھر کہہ رہا ہوں – ریزرویشن کی 50فیصد حد کو توڑ کر ہم ذات پات کی بنیاد پر سماجی انصاف کو یقینی بنائیں گے۔جئے ہند۔
اس سے قبل بھی راہول گاندھی نے مرکز کی بی جے پی حکومت پر لیٹرل انٹری کو لیکر نشانہ سادھتے ہوئے لکھاتھا کہ
نریندر مودی یونین پبلک سروس کمیشن کے بجائے ‘راشٹریہ سویم سیوک سنگھ’ کے ذریعے سرکاری ملازمین کی بھرتی کر کے آئین پر حملہ کر رہے ہیں۔
مرکزی حکومت کی مختلف وزارتوں میں لیٹرل انٹری کے ذریعے اہم عہدوں پر بھرتی کرکے ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی زمروں کا ریزرویشن کھلے عام چھینا جا رہا ہے۔
میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ اعلیٰ بیوروکریسی سمیت ملک کے تمام اعلیٰ عہدوں پر پسماندہ افراد کی نمائندگی نہیں ہے، حالات کو بہتر کرنے کے بجائے انہیں لیٹرل انٹری کے ذریعے اعلیٰ عہدوں سے مزید ہٹایا جا رہا ہے۔
یہ یو پی ایس سی کی تیاری کرنے والے باصلاحیت نوجوانوں کے حقوق پر ڈاکہ اور پسماندہ افراد کے لیے ریزرویشن سمیت سماجی انصاف کے تصور پر حملہ ہے۔
اہم سرکاری عہدوں پر فائز ہو کر چند کارپوریٹس کے نمائندے کیا استحصال کریں گے اس کی ایک واضح مثال SEBI ہے، جہاں پرائیویٹ سیکٹر سے آنے والے ایک شخص کو پہلی بار چیئرپرسن بنایا گیا۔
ہندوستان اس ملک دشمن اقدام کی سختی سے مخالفت کرے گا جس سے انتظامی ڈھانچے اور سماجی انصاف دونوں کو نقصان پہنچے گا۔
‘آئی اے ایس کی نجکاری’ ریزرویشن ختم کرنے کی ‘مودی کی گارنٹی’ ہے۔
Screenshot-2024-08-20-164957-300x290 ریزرویشن کو 50فیصد  سےبڑھا کرہم ذات پات کی بنیاد پر سماجی انصاف کو یقینی بنائیں گے۔ اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی

ajax-loader-2x ریزرویشن کو 50فیصد  سےبڑھا کرہم ذات پات کی بنیاد پر سماجی انصاف کو یقینی بنائیں گے۔ اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی

About Post Author

samajikhabren

As a journalist, I have always been driven to uncover the truth and share the stories that need to be told. With 14 years of experience in the field, I have honed my skills in research, interviewing, and storytelling to bring you the most accurate and compelling news. if you have some thing to tell me. share your experience on [email protected]
happy ریزرویشن کو 50فیصد  سےبڑھا کرہم ذات پات کی بنیاد پر سماجی انصاف کو یقینی بنائیں گے۔ اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی
Happy
0 %
sad ریزرویشن کو 50فیصد  سےبڑھا کرہم ذات پات کی بنیاد پر سماجی انصاف کو یقینی بنائیں گے۔ اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی
Sad
0 %
excited ریزرویشن کو 50فیصد  سےبڑھا کرہم ذات پات کی بنیاد پر سماجی انصاف کو یقینی بنائیں گے۔ اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی
Excited
0 %
sleepy ریزرویشن کو 50فیصد  سےبڑھا کرہم ذات پات کی بنیاد پر سماجی انصاف کو یقینی بنائیں گے۔ اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی
Sleepy
0 %
angry ریزرویشن کو 50فیصد  سےبڑھا کرہم ذات پات کی بنیاد پر سماجی انصاف کو یقینی بنائیں گے۔ اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی
Angry
0 %
surprise ریزرویشن کو 50فیصد  سےبڑھا کرہم ذات پات کی بنیاد پر سماجی انصاف کو یقینی بنائیں گے۔ اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی
Surprise
0 %

متعلقہ خبریں

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے