اورنگ آباد(سماجی خبریں): امیر جماعت اسلامی ہند محترم سید سعادت اللہ حسینی صاحب نے مولانا مودودی میموریل فاؤنڈیشن کے عظیم تعمیری پروجیکٹ کا دورہ کیا، جو مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی کے تاریخی گھر پر قائم کیا جا رہا ہے۔ اس دورے کا مقصد اس شاندار منصوبے کی تعمیراتی پیشرفت کا جائزہ لینا اور ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔
محترم امیر جماعت نے انتہائی باریک بینی سے تعمیراتی کام کی تفصیلات کا معائنہ کیا اور اپنی بصیرت سے مالامال مشورے فراہم کیے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس منصوبے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچائے تاکہ یہ فاؤنڈیشن مولانا مودودی کے پیغام کو مزید مؤثر انداز میں آنے والی نسلوں تک پہنچا سکے۔
فاؤنڈیشن کا مقصد:
مولانا مودودی میموریل فاؤنڈیشن کا مقصد مولانا مودودی کی فکر اور خدمات کو محفوظ کرنا اور ان کے پیغام کو آئندہ نسلوں تک منتقل کرنا ہے۔ اس عظیم مشن کے لیے ہم تمام مسلمانوں سے مالی تعاون کی اپیل کرتے ہیں تاکہ یہ منصوبہ جلد پایہ تکمیل کو پہنچ سکے۔
فاؤنڈیشن کے اہداف:
مولانا مودودی میموریل ہاؤس: معیاری تحقیقی، تصنیفی اور تربیتی مرکز۔
بین المذاہب مکالمہ: اسلامی نظام حیات کی ترویج اور تفہیم۔
ماحولیاتی بحران اور غربت کا خاتمہ: وسائل کی منصفانہ تقسیم۔
تحقیقی تربیت: مولانا مودودی کی خدمات پر تحقیقی و تصنیفی کام۔
اسلام کو بطور متبادل اور قابل عمل نظام کی حثیت سے پیش کرنا۔
مالی تعاون کی اپیل:
آپ کا مالی تعاون فاؤنڈیشن کے مشن کو کامیابی کی راہ پر گامزن کرے گا اور مولانا مودودی کی خدمات کو طویل المدتی خراج تحسین پیش کرے گا۔ براہ کرم اپنی استطاعت کے مطابق تعاون فراہم کریں اور دوسروں کو بھی اس نیک مقصد کے لیے آمادہ کریں۔ مزید تفصیلات کیلئے 919890478610 +پر ربط کریں ۔