رکن اسمبلی نارائن پیٹ محترمہ ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی اور سابق ضلعی صدر کے. شیواکمار ریڈی کی قیادت میں راجیوگاندھی سدبھاوانا جیوتی ریالی کا استقبال کیا. جو نارائن پیٹ کے سنگارم چوراہا سے ہوتے ہوئے مستقر نارائن پیٹ کی مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے جلال پور تک پہنچی. قبل ازیں راجیو گاندھی سدبھاونا جیوتی کی شروعات نارائن پیٹ ضلع حلقہ اسمبلی مکتھل اور کرناٹک سرحد پر رکن اسمبلی مکتھل واکیتی سری ہری نے کی جنہوں اس جیوتی کو لیکر حلقہ اسمبلی نارائن پیٹ میں داخل ہوئے.راجیو گاندھی کی 90 ویں سالگرہ کے موقع پر کانگریس پارٹی کی جانب سے ملک بھر میں مشعل ریالی کا انعقاد اس ماہ کے 9 تا20 اگست انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے. اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی نارائن پیٹ محترمہ ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی اور سابق ضلع کانگریس پارٹی صدر کے. شیواکمار ریڈی نے کہا کی سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے دعر اقتدار میں ملک سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں کافی ترقی کی. راجیوگاندھی کی جانب سے ملک کی ترقی کیلئے کئی انیک ترقیاتی منصوبہ فراہم کئے. جس سے ملک انتہا پسندی سے نکل کر ترقی کے راستوں پر گامزن ہے.ملک کیلئے روجیوگاندھی کی خدمات کو ملک تبھی فراموش نہیں کر سکتا.اس موقع پر ان کے ہمراہ رکن اسمبلی مکتھل واکیتی سری ہری، چیرپرسن بلدیہ نارائن پیٹ گندے انسویہ چندراکانت، بنڈی وینوگوپال، محمد سلیم وارڈ کونسلر، محمود قریشی،معین الدین پورلہ، محمد غوث،محمد یوسف تاج، و دیگر کانگریس پارٹی ارکان کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی