23/12/2024

حقوق کی اگاہی سے ہی سرمایادارانہ نظام کا خاتمہ ممکن۔ بی رامو سی پی ائی (یم یل)

0 0
Read Time:1 Minute, 46 Second

نارائن پیٹ11/اگست(سماجی خبریں)آج کے سرمایادارانہ نظام میں حکومتیں ہر انسان کو مساوی حقوق ، مساوی دولت فراہہم کرنے کے حق میں نہیں ہے۔ ایسے ہمیں مساوی حقوق اور دولت کی مساوی تقسیم کیلئے جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہارسی پی آئی (ایم ایل) کے ماس لائن ضلع سکریٹری بی رامو نے سی پی آئی (ایم ایل) ماس لائن نارائن پیٹ ڈویژن کی سیاسی تربیتی کلاسوں کا انعقاد نارائن پیٹ منڈل کے کوٹاکونڈہ گاؤں میںانعقاد عمل میں لایا۔ اس موقع پر سی پی آئی (ایم ایل) کے ماس لائن ڈویژن کے سکریٹری کے کاشی ناتھ و دیگر موجود تھے۔ تربیتی کلاسس میں شریک نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہقدیم دور میں جہاں انسان اپنی بقا کیلئے شکار کرتا اور اپنے لوگوں میں تقسیم کرتا۔ اس کے بعد ایک گروہ دوسرے گروہ پر حملہ کرتا اور شکست خوردہ لوگوں کو غلام بنالیا جاتا، اس کے بعد جاگیردارانہ نظام کا وضود عمل میں آیا جس میں امیر لوگ غریبوں کا استحصال کرتا ، اس کے بعد جس کی ایک طویل تاریخ ہے۔ موجودہ دور میں سرمایا دار انہ نظام ہے جس کی پشت پر حکومتیں عوام کا استحصال کر رہے ہیں۔ آگ 10 فیصد لوگوں کے پاس ہی حکومت اور دولت کے امبار ہیں۔آج مذہب کے نام پرحکومتیں دولتوں کے امبار جمع کر رہے ہیں اور سرمایاداروں کے حوالہ کر رہے ہیں۔ جبکہ پہلی اور دوسری جنگ اعظیم مذہبی اقتدار کے نام پر لڑی گئی۔ دولت کے حصول کے لیے مذہب کو رکاوٹ کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ذات پات کے موجودہ سماج میں امیر اور امیر ہو رہا ہے جبکہ غریب اور غریب ہو رہا ہے۔اس نابرابری کو ختم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ہر فرد تعلیم کے حصول کیلئے کوشش کریں ۔ علم کے ذریعہ حقوق کا حصول ممکن ہے۔اور حقوق سے واقفیت سے ہی حق کیلئے جدوجہد کی جا سکتی ہے۔ان کلاسوں میں پارٹی کے ضلعی قائدین یادگیری، کالیشور، وجے لکشمی، بی۔ رامو، ڈویژن قائدین کےنرسملو، پرشانت، حاجی ملگ، نارائنا، سائی کمار، انجی، اے نرسمہا، بالاکرشنا، رامولو اور پارٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ajax-loader-2x حقوق کی اگاہی سے ہی سرمایادارانہ نظام کا خاتمہ ممکن۔ بی رامو سی پی ائی (یم یل)

About Post Author

samajikhabren

As a journalist, I have always been driven to uncover the truth and share the stories that need to be told. With 14 years of experience in the field, I have honed my skills in research, interviewing, and storytelling to bring you the most accurate and compelling news. if you have some thing to tell me. share your experience on [email protected]
happy حقوق کی اگاہی سے ہی سرمایادارانہ نظام کا خاتمہ ممکن۔ بی رامو سی پی ائی (یم یل)
Happy
0 %
sad حقوق کی اگاہی سے ہی سرمایادارانہ نظام کا خاتمہ ممکن۔ بی رامو سی پی ائی (یم یل)
Sad
0 %
excited حقوق کی اگاہی سے ہی سرمایادارانہ نظام کا خاتمہ ممکن۔ بی رامو سی پی ائی (یم یل)
Excited
0 %
sleepy حقوق کی اگاہی سے ہی سرمایادارانہ نظام کا خاتمہ ممکن۔ بی رامو سی پی ائی (یم یل)
Sleepy
0 %
angry حقوق کی اگاہی سے ہی سرمایادارانہ نظام کا خاتمہ ممکن۔ بی رامو سی پی ائی (یم یل)
Angry
0 %
surprise حقوق کی اگاہی سے ہی سرمایادارانہ نظام کا خاتمہ ممکن۔ بی رامو سی پی ائی (یم یل)
Surprise
0 %

متعلقہ خبریں

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے