اسکل ڈیولپمنٹ سنٹر کی عمارت کے تعمیراتی کاموں کو اندرون تین ماہ مکمل کرنے کی ہدایت تلنگانہ اسٹیٹ ہینڈلوم ٹیکسٹائل ڈپارٹمنٹ کی پرنسپل سکریٹری شیلجا رامیارنے نارائن پیٹ کے اسکل ڈیولپمنٹ سنٹر میں زیر تعمیر کامن فیسلیٹی سنٹر ہینڈ لوم عمارت کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے عہدیداران سے کہا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ضلع کلکٹر سکتا پٹنائک و دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تین ماہ کے اندر اندر تعمیراتی کام مکمل کرکے سیلز ایمپوریم، ہینڈلوم میوزیم، ریسرچ ڈویلپمنٹ سینٹر، ٹریننگ سینٹر، کامن فیسیلٹی سینٹر، فوڈ کورٹ، ڈائنگ یونٹ، ہینڈلوم سینٹر میں انتظامیہ کی عمارت کو حوالےکریں۔اپنے دورے میں انہوں نے بافندگان سے بات کرتے ہوئے ان کی تفصیلات اور ہینڈلوم کے کام کے بارے میں دریافت کیا۔ ساتھ ہی مہینہ میں تیار کی جانے والی ساڈھیوں کی تعداد سے واقفیت حاصل کی۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ نارائن پیٹ میں ہینڈلوم مصنوعات کو بڑھانے کے لیے عمارت کا کام مکمل کیا جائے گا اور سیلز ایمپوریم قائم کیا جائے گا۔ کارکنوں سے ہینڈلوم ساڑھیوں کے ڈیزائن کے بارے میںدریافت کیا۔ انہوں نے کہا کہ نارائن پیٹ ہینڈلوم انڈسٹری میں سب سے آگے ہے اور اسے مزید ترقی دینے کی ضرورت ہے۔ اس پروگرام میں ضلع کلکٹر سکتھا پٹنائک، ٹرینی کلکٹر گریما نرولا، رتن کمار، کپراسا چاری، کچینا ریڈی، دسری بابو اے ڈی چنیتا جولی محکمہ کے افسر اور دیگر موجود تھے۔