نارائن پیٹ میں تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ یونین کے ذمہ داران کی ضلع کلکٹر سکتہ پٹنائک سے نمائندگی
نارائن پیٹ 28/نومبر(سماجی خبریں): منڈل سطح پر اردو صحافیوں کو ایکریڈیشن کارڈ کی اجرائ اور ضلع ایکریڈیشن کمیٹیوں میں یونین کے نمائندے کو شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تلنگانہ اردو واکنگ جرنلسٹ یونین نارائن پیٹ کا نمائندہ وفد نے ضلع کلکٹر نارائن پیٹ محترمہ سکتہ پٹنائک سے ملاقات کرتے ہوئے ایک تحریری یاداشت حوالہ کی۔
اس موقع پر وفد نے ضلع کلکٹر کو بتایا کہ سابق کی طرح منڈل سطح پر اردو صحافیوں کو ایکریڈیشن کارڈ فراہم کئے جائیں۔ جبکہ یونین کی جانب سے جی او 239 کے میں ترمیم کیلئے ہائی کورٹ سے کامیاب نمائندگی کی گئی۔
اس موقع وفد میں سینئر صحافی جناب عثمان عبیداللہ مجاہد صدیقی(نمائندہ سیاست) جناب ارشد فیصل (نمائندہ راشٹریہ سہارا) جناب محمد ظہیرالدین صوفی (نمائندہ منصف)، جناب عبدالرحیم (نمائندہ منصف ٹی وی)، جناب محمد حسین مڑکی (نمائندہ رہنمائے دکن), جناب حافظ محمد تقی(نمائندہ اعتماد)، جناب محمد نواز تاج (نمائندہ منصف ٹی وی)، رحمت اللہ قریشی، عبدالرحیم، محمد سلمان و دیگر موجود تھے۔