اٹکور 25/نومبر(سماجی خبریں) گورنمنٹ جونیر کالج، اوٹکور منڈل سنٹر میں نہرو یووا کیندر کے زیراہتمام قومی یوم دستور اور منشیات سے متعلق آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اوٹکور ایس آئی کرشنم راجو نے اس پروگرام کےمہمان مقرر کے طور پر شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز امبیڈکر کی تصویر کو پھول مالاچڑھاکربھر پورخراج عقیدت پیش کیا۔ اور کالج کے طلباء کے لیے ایک مضمون نویسی کا مقابلہ منعقد کیا گیا اور ایس آئی کی طرف سے اول اور درجہ دوم انعامات سے نوازا گیا۔
اس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ایس آئی کرشنم راجو نے کہا کہ ہر نوجوان کو آئین سے واقف ہونا چاہئے اور آئین نے ہمیں بہت سی سہولیات فراہم کی ہیں۔ انہوں نے طلباء سے یہ بھی کہا کہ وہ نشہ آور چیزوں کے عادی بننے کے بجائے ان سے دور رہیں۔
اس کے علاوہ نہرو یووا کیندر کے ضلع پروگرام کوآرڈینیٹر انیل کمار گوڑ نے کہا کہ نہرو یووا کیندر طلبہ کو آئین سے واقف کرانے اور طلبہ اور نوجوانوں کو بری عادتوں میں پڑنے سے روکنے کے لیے اس طرح کے پروگرام منعقد کرتا ہے۔
اس کے علاوہ کالج کے پرنسپل جی منجوناتھ نے کہا کہ یہ بہت قابل ستائش ہے کہ نہرو یووا کیندر اس طرح کے پروگراموں کا انعقاد کر رہا ہے۔ ایس آئی کرشنامراجو، پرنسپل جی منجوناتھ، نہرو یووا کیندر کے کوآرڈینیٹر انیل کمار گوڑ، کالج کی تدریسی ٹیم، نوجوانوں کورم شنکر، نوین گوڑ، مہیش، سرینواس اور دیگر نے اس پروگرام میں حصہ لیا۔