23/12/2024

نارائن پیٹ میں تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ کے ضلعی اجلاس کا انعقاد

0 0
Read Time:1 Minute, 59 Second

ضلع کلکٹر محترمہ سکتہ پٹنائک، ایس پی یوگیش گوتم اور ریاستی صدر وراحت علی کا خطاب

نارائن پیٹ 27/اکٹوبر ( سماجی خبریں) صحافت جمہوریت کا چوتھا ستون ہے ، جمہوریت میں سماجی انصاف ،صحیح حکمرانی عدل وقسط کے قیام میں حکومت کے ساتھ صحافت کا ساتھ ہو تو ہندوستانی سماج میں انقلاب آسکتا ہے ، ان خیالات کا اظہار ضلع کلکٹر نارائن پیٹ سکتہ پٹنایک نے نارائن پیٹ ضلع مستقر کے لکشمی گارڈن بنکویٹ ہال میں تلنگانہ یونین آف ورکنگ جنرلسٹ ( آئی جے یو) ضلع ناراین پیٹ کے پہلے ضلع سطح کے پرنٹ والکٹرانک میڈیا کے صحافیوں کے اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہا۔

انہوں نے کہا کہ صحافت عوام کی آواز ہے حکومت کو صحافت کے ذریعہ عوامی مسائل سے واقفیت حاصل ہوتی ہے ،انہوں نے بے باک صحافت کے ذریعہ عوامی مسائل کو ایوانوں تک پہچانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ضلع ایس پی مسٹر یوگیش گوتم نے کہا کہ صحافت پولس کی آنکھ ہے انہوں نے قیام امن اور مجرمین کو قرار واقعی سزا دلانے میں پولس کے ساتھ تعاون کی اپیل کی۔

ریاستی صدر ٹی یو ڈبلیو جے جناب وراحت علی نے اپنی پر جوش تقریر میں صحافیوں کو اس بات کے لئے ابھارا کہ ہم اپنے قلم کی طاقت کو سمجھیں ، اور اس کے ذریعہ ہم اپنے مسائل کے علاوہ عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے اس قلمُ کو استعمالُ کریں ، انہوں نے جناب عامر خان اور انکے والد بزگوار جناب زاہد علی خاں صاحب کی ستائش کی اور جواں سال صحافی جناب عامر علی خان ، ایم ایل سی سے اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ صحافیوں کے مسائل کو حکومت کے ایوانوں تک پہنچائنگے۔

ضلع صدر کانگریس پارٹی نارائن پیٹ مسٹر پرشانت ریڈی ،ٹی یو ڈبلیو جے کے جنرل سکریٹری مسٹر گوڑ کے علاوہ ضلع کنوینر نارائن ریڈی ، ریاستی اڈویزری کمیٹی کے رکن بھیم سین راؤ ، رکن بلدیہ مہش کمار ، بی جے پی قائد ، سی پی آئی کے نمائندوں کاشی ناتھ ، بی رامو ، سینر صحافی و نمائندہ سیاست نارائن پیٹ جناب مجاہد صدیقی نے بھی مخاطب کیا۔

اس موقع پر تمام مہمانان خصوصی کی شال پوشی کی گئی اور مومنٹو پیش کیے گئے ، نارائن پیٹ ضلع کے سطح کے اس پہلے ٹی یو ڈبلیو جے کے اجلاس میں ضلع کے اہم مقامات ، مکتھل، کوسگی ، اوٹکور ، مدور ، دھنواڑہ ، مریکل ودیگر مقامات کے تقریباً دو سو زائد تلگو اردو انگلش ، پرنٹ والکٹرانک میڈیا کے صحافیوں نے شرکت کی ۔

ajax-loader-2x نارائن پیٹ میں تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ کے ضلعی اجلاس کا انعقاد

About Post Author

samajikhabren

As a journalist, I have always been driven to uncover the truth and share the stories that need to be told. With 14 years of experience in the field, I have honed my skills in research, interviewing, and storytelling to bring you the most accurate and compelling news. if you have some thing to tell me. share your experience on [email protected]
happy نارائن پیٹ میں تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ کے ضلعی اجلاس کا انعقاد
Happy
0 %
sad نارائن پیٹ میں تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ کے ضلعی اجلاس کا انعقاد
Sad
0 %
excited نارائن پیٹ میں تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ کے ضلعی اجلاس کا انعقاد
Excited
0 %
sleepy نارائن پیٹ میں تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ کے ضلعی اجلاس کا انعقاد
Sleepy
0 %
angry نارائن پیٹ میں تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ کے ضلعی اجلاس کا انعقاد
Angry
0 %
surprise نارائن پیٹ میں تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ کے ضلعی اجلاس کا انعقاد
Surprise
0 %

متعلقہ خبریں

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے