23/12/2024

امن و امان کی برقراری میں ڈائیل 100 کا اہم کردار:ایس پی نارائن پیٹ

0 0
Read Time:2 Minute, 1 Second

نارائن پیٹ 8/اگست(سماجی خبرین): ضلع ایس پی مسٹر یوگیش گوتم (آئی پی ایس) نے بلیو کوٹس افسران کے ساتھ ڈائیل 100 خدمات اور ان کے انتظامات کے ضمن میں جائزہ اجلاس کا انعقاد دفتر ضلع ایس پی کے کانفرنس ہال میں انعقاد عمل میں لایا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ  ڈی ایس پی نارائن پیٹ مسٹر لنگیا موجود تھے ۔ اس موقع پر ضلع ایس پی مسٹر یوگیش گوتم نے کہا کہ ڈائل -100 خدمات امن و امان کو برقرار رکھنے میں اہم ہیں۔ مصیبت میں گھرے لوگوں کو فوری مدد فراہم کرنے ڈائیل 100 خدمات کافی اہم ہیں۔ متاثرین کی جانب سے ڈائیل 100 پر کال موصول ہونے پر بلیو کوٹس کے اہلکاروں کو چھاہئے کہ وہ جلد از جلد  تھانے کو 100 ڈائل موصول ہونے والی کالز  کی تفصیلات سے واْف کروائیں۔ جس سے وقت پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر جرائم کو ہر ممکن حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔ عملے کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ خاص طور پر ڈائل 100 کال کے وقت سے لے کر جائے وقوعہ پر تیزی سے پہنچنے تک چوکس رہیں۔ جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش اس طرح کی جائے کہ متاثرین کو انصاف مل سکے اور اگر مسئلہ بڑا ہو تو اعلیٰ حکام کو مطلع کیا جائے اور اسٹیشن کے عملے کو استعمال کرکے مسئلہ حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈائل 100 کے لیے استعمال ہونے والے ٹیب کا احتیات سے کیا جائے، اور اسے 24 گھنٹے نیٹ ورک میں دستیاب کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی توجہ کے ساتھ ڈائل 100 کی ڈیوٹی انجام دینے سے ریاستی پولیس اور ضلعی پولیس کی ساکھمیں اضافہ ہوگاجبکہ  اگر کوئی غلطی کرے گا تو پوری پولیس فورس کی بدنامی ہوگی، اس لیے سب کو چاہئے کہ وہ اپنی خدمات میں کوئی کوتاہی نہ برتیں۔خاص طور پر شہری علاقوں میں، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔  کنٹرول روم کا عملہ 24 گھنٹے الرٹ رہے اور فیلڈ لیول کی مانیٹرنگ اس طرح کرے کہ موبائیل، ٹیب یا سیٹ کے ذریعے متعلقہ عملے تک مواصلاتی معلومات پہنچائی جا سکیں اور براہ راست لوگوں تک پہنچ سکیں۔ اس موقع پر عملہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ ملازمت کے مطالق کوئی دشوریاں پیژ آئین تو وہ راست ایس پی سے ملاقات کرتے ہوئے تفصیلات فراہم کرین۔ اس کے علاوہ ان کی جانب سے استعمال ہونے والی گاڑیوں کو بہتر کنڈیشن میں رکھیں۔ ۔

ajax-loader-2x امن و امان کی برقراری میں ڈائیل 100 کا اہم کردار:ایس پی نارائن پیٹ

About Post Author

samajikhabren

As a journalist, I have always been driven to uncover the truth and share the stories that need to be told. With 14 years of experience in the field, I have honed my skills in research, interviewing, and storytelling to bring you the most accurate and compelling news. if you have some thing to tell me. share your experience on [email protected]
happy امن و امان کی برقراری میں ڈائیل 100 کا اہم کردار:ایس پی نارائن پیٹ
Happy
0 %
sad امن و امان کی برقراری میں ڈائیل 100 کا اہم کردار:ایس پی نارائن پیٹ
Sad
0 %
excited امن و امان کی برقراری میں ڈائیل 100 کا اہم کردار:ایس پی نارائن پیٹ
Excited
0 %
sleepy امن و امان کی برقراری میں ڈائیل 100 کا اہم کردار:ایس پی نارائن پیٹ
Sleepy
0 %
angry امن و امان کی برقراری میں ڈائیل 100 کا اہم کردار:ایس پی نارائن پیٹ
Angry
0 %
surprise امن و امان کی برقراری میں ڈائیل 100 کا اہم کردار:ایس پی نارائن پیٹ
Surprise
0 %

متعلقہ خبریں

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے