23/12/2024

بہن کے قاتل بہنوئی کا سالے نے کیا قتل:ایس پی نارائن پیٹ

0 0
Read Time:2 Minute, 56 Second

نارائن پیٹ8/اگست(سماجی خبریں): قاتل بہنوئی کو ملزم سالہ نے کیا قتل، 2/اگست 2024 کو کرشنا ندی کے پل پر ملی لاوارس لاش کا معاملہ کا خلاصہ ضلع ایس پی مسٹر یوگیش گوتم نے دفتر ضلع ایس پی کے کانفرنس حال میںمنعقدہ پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کہا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی ایس پی این۔ لنگیا، سرکل انسپکٹر مکتھل جی شندھرا شیکھر و دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر تفصیلات بتاتے ہوئے ضلع ایس پی مسٹر یوگیش نے بتایا کہ ملزم کرشنا ولد داساری وینکٹیش، 23سال، آٹو ڈرائیور، متوطن رائچور، کرناٹک کی بڑی بہن لکشمی کی شادی متوفی مہیش ولد شانتپا، 38 سال،آٹو ڈرائیور، جاگیر ونکٹاپورم موضع، رائچورضلع، کے ساتھ سال 2009 میںہوئی تھی۔ازدواجی زندگی میں کئی بار نا اتفاقیوں سے پریشان ہوکر 7اکتوبر 2023 کو مقتول نے ملزم کرشنا کی بہن لکشمی کا قتل کیا ۔ جس کیلئے مقتول مہیش پر قتل کا مقدمہ (Cr.No.120/2023 U/s 302, 201 IPC of Yeragera PS of Raichur Dist)  درج کرتے ہوئے کو جیل بھیجا گیا تھا۔ جس کے بعد سے ملزم کرشنا اپنی بہن کے تینوں بچوں(دو لڑکے اور ایک لڑکی) کی ذمہ داری دیکھ بھال کر رہا تھا۔ پانچ ماہ قبل مہیش کو ضمانت پر رہا کیا گیا ۔ اس دوران بچوں کی پروارش اور ان کی ذمہ داری لینے سے مقتول مہیش کے انکاراور دوسری شادی کی خواہش پر گاوٗں کے پنچ نے فی لڑکی کو ایک ایکر اور لڑکی کے نام ایک پلاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ جس پر ابتدا میں مہیش نے رضامندی ظاہر کی پر بعد میں اپنے فیصلہ سے مکھرتے ہوئے لڑکی کے نام پلاٹ کرنے سے انکار کرنے لاگا۔ ملزم کی جانب سے بار بار اسرار پر مقتول مہیش نے ملزم کرشنا کو اس کی بہن کی طرح قتل کرنے کی دھمکی دی ۔ جس پر ملزم کرشنا نے اسےقتل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چنانچہ اس نے اپنےنابالغ دوست سے ملاقات کی اور اپنے بہنوئی مہیش کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا اور ان کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے صحیح وقت کا انتظار کیا، ان کے منصوبے کے مطابق2/اگست کی شام تقریباًساتھ بجے مل کر شراب پی او آٹو میں مہیش کے گھر گئے، وہاں انہوں نے مہیش کو مزید شراب پیش کی،جب وہ مکمل نشے کی حالت میں تھا تب وہ اپنے پہلے سے بنائے گئے منصوبے کے مطابق ملزم کرشنانے اپنے بہنوئی مہیش کے گلے پر چھری سے وار کر دیا جس پر وہ زمین پر گر گیا ملزمان 2 نے ٹانگیں پکڑلیا اور دونوں ملزمان اس پر بیٹھ گئے اور اس کا گلا کاٹ کر اپنے منصوبے کو عملی جامہ پہنایا۔ اس کے بعد لاش کو کمبل میں ڈال کر اپنے آٹو کے بیچ میں رکھا اور ایک اور کمبل سے ڈھانپ کر وہاں سے نکل کر کرشنا ندی پل روڈ پر آیا، وہاں پہنچ کر خون کے دھبے چاقو، کمبل، قمیض دریا میں پھینک دی گئی۔ اس کے بعد لاش کو دریا میں پھینکنے کی کوشش کی لیکن اپنی طاقت کے زور پر لاش کو NH-167 روڈ پر گرا کر فرار ہو گئے۔ملزم کرشنا  اور اس کے نابالغ دوست پر   (Cr.No.71/2024 U/s 101(3), 238(a) BNS of Krishna Ps) کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے ریمانڈ میں لیا ہے۔  اس موقع پر ضلع ایس پی مسٹر یوگیش گوتم نے تحقیقات کرنے والی ٹیم جن میں سرکل انسپکتر جی ۔ چند راشیکھر، ایس یم نوید کرشنا پی ایس، سوریندر، اشوک کمار، ٹی سریکانت کو ریوارڈ سے نوازنے کا اعلان کیا

ajax-loader-2x بہن کے قاتل بہنوئی کا سالے نے کیا قتل:ایس پی نارائن پیٹ

About Post Author

samajikhabren

As a journalist, I have always been driven to uncover the truth and share the stories that need to be told. With 14 years of experience in the field, I have honed my skills in research, interviewing, and storytelling to bring you the most accurate and compelling news. if you have some thing to tell me. share your experience on [email protected]
happy بہن کے قاتل بہنوئی کا سالے نے کیا قتل:ایس پی نارائن پیٹ
Happy
0 %
sad بہن کے قاتل بہنوئی کا سالے نے کیا قتل:ایس پی نارائن پیٹ
Sad
0 %
excited بہن کے قاتل بہنوئی کا سالے نے کیا قتل:ایس پی نارائن پیٹ
Excited
0 %
sleepy بہن کے قاتل بہنوئی کا سالے نے کیا قتل:ایس پی نارائن پیٹ
Sleepy
0 %
angry بہن کے قاتل بہنوئی کا سالے نے کیا قتل:ایس پی نارائن پیٹ
Angry
0 %
surprise بہن کے قاتل بہنوئی کا سالے نے کیا قتل:ایس پی نارائن پیٹ
Surprise
0 %

متعلقہ خبریں

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے