نارائن پیٹ8/اگست(سماجی خبریں):یوم آزادی کی تقریب کو کامیاب بنانے کیلئے تمام عہدیداران ملکر کام کریں، نیزیو م آزادی تقریب کے انتظامات کے حوالے سے حکومت کی رہنما خطوط حاصل کرتے ہوئے انتظامات کی تکمیل کریں۔ ان خیالات کا اظہار ضلع کلکٹر سکتا پٹنائک (آئی پی ایس) نے دفتر ضلع کلکٹر میں منعقدہ عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایس پی نارائن پیٹ مسٹر یوگیش گوتم، ریونیو کلکٹر اشوک کمار، آر ڈی او مدھو موہن و دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر محترمہ سکتا پٹنائک نے کہا کہ چونکہ یہ تقریب دفتر ایس۔ پی کے پریڈ گراؤنڈ میں منعقد ہوگی اس لئے وہا اسٹیج، بیاریکیڈنگ، بیٹھنے اور اندر اور باہر راستوں کو ہموار کیا جائے۔ تقریب کے دوران پولیس عملہ کی موجودگی نیزتقریب میں آنے والے مہمانوںسلامی دینے والے عملہ کی تربیت کومکمل کیا جائے، یوم آزادی کی تقریب کے پیش نظر بلدیہ کمشنر تمام شہر کی صفائی، کانٹے دار جہاڈیون کی کٹائی، نیر پینے کے پانی کی صفائی کو یقینی بنائیں۔ برقی عہدیداران اس بات کو یقینی بنائیں کہ تقریب کے دوران برقی میں خلل پیدا نہ ہو۔پنڈال کو رنگ برنگے پھولوں سے خوبصورتی سے سجایا جائے، اس کے علاوہ سی پی او کو چاہئےکہ وہ ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں کی تفصیلی رپورٹ پر مشتمل مہمان خصوصی کے لیے تقریر تیار کریں۔پبلک ایڈریس سسٹم قائم کرنا چاہتے ہیں۔ ایڈیشنل کلکٹر ریونیو کو چاہیے کہ وہ مہمانوں کو پروٹوکول کے مطابق مدعو کریں، دعوتی کارڈ تیار کریں اور مجموعی طور پر تمام محکموں کے افسران کو ان کو تفویض کردہ کاموں کو مؤثر طریقے سے مکمل کرنا چاہیے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ تقریب کامیابی کے ساتھ منعقد کی جائے۔ اسی طرح ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر کو ہدایت دی گئی کہ وہ گوروکلا، سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کے طلبہ میں حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے ثقافتی پروگرام منعقد کریں۔ڈسٹرکٹ سول سپلائی آفیسر نے کہا کہ ریفریشمنٹ کا انتظام کیا جائے۔ پی آر او پریس کوریج دیکھیں،اجلاس میں ضلع کلکٹر لوکل باڈیز میانک متل، ٹرینی کلکٹر گریما نرولا، ضلع ایس پی یوگیش گوتم، ریونیو کلکٹر اشوک کمار، آر ڈی او مدھو موہن، مختلف سرکاری محکموں کے ضلعی افسران، محکمہ پولیس کے افسران، میونسپل کمشنر اور دیگر نے شرکت کی۔