Read Time:1 Minute, 29 Second
اس عمل سے اسمبلی کی پیداواری صلاحیت کو ترجیح دینے کے لیے لیا گیا ہے۔”جمعہ کے 2 گھنٹے کے وقفے کو ختم کرکے، آسام اسمبلی نے پیداواری صلاحیت کو ترجیح دی ہے
اور نوآبادیاتی نظام کی ایک اور نشانی کومٹا دیا ہے۔
یہ عمل 1937 میں مسلم لیگ کے سید سعد اللہ نے متعارف کرایا تھا۔
اس تاریخی فیصلے کے لیے میں اسپیکر بسواجیت ڈیمری اور ہمارے قانون سازوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
یہاں یہ تذکیرہ بے جا نہ ہوگا کہ اس سے قبل مسلم اراکین اسمبلی کو نماز ادا کرسکیں اس کیلئے آسام اسمبلی کو دو گھنٹہ وقفہ دیا جاتا رہا ہے۔ لیکن نئے اصول کے مطابق اسمبلی مذہبی مقاصد کے لیے بغیر کسی التوا کے اپنی کارروائی چلائے گی۔حکم نامے میں کہا گیا کہ یہ ترمیم نوآبادیاتی طرز عمل کو ختم کرنے کے لیے کی گئی ہےتاکہ معاشرے کو مذہبی بنیادوں پر تقسیم نہ کیا جا سکے۔
بسواجیت ڈیماری، معزز اسپیکر نے اس معاملے کا نوٹس لیا اور آئین کی سیکولر نوعیت کے پیش نظر، تجویز پیش کی کہ آسام قانون ساز اسمبلی کو مسلمانوں کی سہولت کے لیے کسی بھی دوسرے دن کی طرح جمعہ کو بھی اپنی کارروائی بغیر کسی التوا کے چلانی چاہیے۔ اس دوران مسلم ارکان نماز کے لیے جانا چاہیں تو جائیں۔