Read Time:1 Minute, 7 Second
اوٹکور: 20 اگسٹ (سماجی خبریں)محمد یوسف میموریل اینڈ ایجوکیشنل ویلفیر سوسائٹی نارائن پیٹ کے زیراہتمام اُوٹکور مستقر کے مدرسہ تحتانیہ اردو میڈیم اسکول و مدرسہ جامعہ عائشہ سلفیہ اوٹکور میں زیر تعلیم طلباء وطالبات میں مفت ایجوکیشن کٹس کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ اس ایجوکیشن کٹ میں ‘ نوٹ بک’ پین’ پنسل’ ٹیفن باکس’ واٹر بوتل کے علاوہ دیگر تعلیمی اشیاء شامل ہیں۔ اس تقریب کے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے اوٹکور ایس آٸی کرشنم راجو سابق نائب سرپنچ عبادالرحمن محمد اسماعیل جنرل سیکرٹری آ یم ائی آ یم نارائن پیٹ عبدالرشید نگری نے شرکت کی .
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس آئی اوٹکور نے سوسائٹی کی بھر پور ستائش کی اور انکے اس مشن کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اور طلباء و طالبات کو دلچسپی کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کی نصیحت کی۔ دیگر مقررین نے کہا کہ دور حاضر میں طلباء کو تعلیم کا حاصل کرنا بے حد ضروری ہے اور طلباء کو تلقین کرتے ہوئے کہا کہ وہ محنت و مشقت کے ساتھ تعلیم پر توجہ دیں اور ایک قابل شخص بننے کی کوشش کریں اور انھوں نے یوسف میموریل ایجوکیشنل سوسائٹی کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر عبدالقیوم ندوی ہیڈماسٹر عبدالسلام ٹیچر لیاقت ڈاکٹر رحیم پاشاہ عبدالحنان جامعی محمد صادق طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی ۔