نارائن پیٹ18اگست(سماجی خبریں): ضلع ایس پی نارائن پیٹ مسٹر یوگیش گوتم نےاپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ ضلع میں خواتین کی حفاظت کیلئے مختلف پروگرام عمل میں لائے جا رہے ہیں سفر کے دوران، تجارتی مقامات، کام کرنے کے مقامات، اسکولس و کلجس کے اطراف شی ٹیم کے اہلکار نگرانی کر رہے ہیں. کسی بھی شکایت پر بر وقت کاروئی کے علاوہ شکایت سے لیکر حل کرنے تک شکایت کنندہ کا نام اور تفصیلات مخفی رکی جائیگی.متاثرین کو انصاف ملے ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں. چھڑ چھاڑ جیسے واقعات کی راست شکایت کیلئے اسٹیشن کے علاوہ فون نمبر8712670398 اور ڈائیل 100 پر کالل کے ذریعہ شکایت درج کرواسکتے ہیں. ایسے مقامات جہاں خواتین کے تحفظ فراہم کرنا ہو ان مقامات کی نشاندہی کرتے ہوئے مختلف ٹیمیں روزانہ نگرانی کر رہی ہیں.لڑکیوں ، خواتین کے ساتھ چھڑچھاڑ، بدتمیزی، ان کو ہراساں کرنا، ان کی تصاویر و ویڈیو لینا، ان کو سوشل میڈیا سائیٹ پر شیئر کرنے والوں کے خلاف سخت کاروئی کی جائیگی. ملزمین نابالغ ہونے کی صورت میں والدین کی موجودگی میں کونسلنگ کی جائیگی. خواتین و لڑکیوں کو چھاہئے کہ وہ ایسے واقعات کی راست خبر دیں.