اوٹکور : 17/اگست ( سماجی خبریں) اوٹکور مستقر پر کولکتہ میں ہوٸے درندہ صفت افراد کی جانب سے عصمت ریزی کٸے جانے پر ٹیپو آف واٸس و جینیس اسوسی ایشن کی جانب سے کینڈل مارچ کا زبردست اہتمام کرتے ہوٸے اویسی چوراستہ سے ہوتے ہوٸے بس اسٹانڈ تک کینڈل مارچ کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر احتجاجیوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ درندہ صفت انسان نے معصوم لڑکی ٹرینی ڈاکٹر کے ساتھ وحشیانہ و جابرانہ ظلم و زیادتی کرتے ہوٸے غیر انسانی سوز درندوں نے انسانی جذبات سے کھیل کر بہیمانہ طور پر قتل کردیا۔اس حرکت کی پرزور مذمت کرتے ہوٸے ملزمین کو سخت سزا دے کر کیفر کردار تک پہنچانے کی اپیل کی۔واضح رہے کہ 9 اگست کو کولکتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج میں چیسٹ میڈیسن شعبہ کے ایک آن ڈیوٹی پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کی واردات سے طبی دنیا اور ملک دونوں پر سکتہ طاری ہے۔اس موقع پر مزمل چاندی،محمد آصف،محمد مکرم،سابق ناٸب سرپنچ عبادالرحمن،محمد آصف،محمد عامر،شیواپرساد کے علاوہ دیگر نوجوانوں نے حصہ لیا