ای ڈی معاملہ میں 21مارچ سے اروند کیجریوال حراست میں ہیں۔
آج سپریم کورٹ نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو فوری عبوری ضمانت دینے سے انکار کیا جو ایکسائز پالیسی کیس میں سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی طرف سے دائر بدعنوانی کے معاملے میں جیل سے رہائی کی درخواست پر مشاہدہ کر رہے ہیں۔
جسٹس سوریہ کانت اور اجل بھویان کی بنچ نے کیجریوال کی طرف سے دائر درخواستوں پر سی بی آئی کو نوٹس بھی جاری کیا جس میں انہوں نے دہلی ہائی کورٹ کے 5 اگست کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے جس میں ان کی گرفتاری کی توثیق اور ضمانت سے انکار کیا گیا تھا۔
پی ٹی آئی کے مطابق،سپریم کعرٹ نے کہا کہ ہم کوئی عبوری ضمانت نہیں دے رہے ہیں۔ ہم نوٹس جاری کریں گے،” بنچ نے سینئر ایڈوکیٹ ابھیشیک سنگھوی کو بتایا، جو کیجریوال کی طرف سے پیش ہو رہے تھے، اب اس کیس کی اگلی سماعت 23 اگست کو ہوگی۔