نارائن پیٹ13/اگست[سماجی خبریں (نمائیندہ ظہیر صوفی)]ضلع ایڈیشنل کلکٹر برئےبلدی نظم وضبط ماینک متل نے عہدیداروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے 5تا9 اگست حکومت کی جانب سے چلاےی جانے والی مہم میں حصہ لینے والے منڈلوں اور گرام پنچایتوں کی نشاندہی کی جائے اور اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے منڈل و گرام پنچایتوں کو یوم آزادی کی تقریب میںتعریفی اسناد سے نوازا جائے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت سی کہ وہ منڈل ، گراپنچایتوں اور بلدی علاقوں میں صفائی و شجرکاری پرواگرام کو جاری رکھیں۔
منگل کی صبح ریاستی پنچایت راج، دیہی ترقی اور خواتین و اطفال کی بہبود کے وزیر ڈی۔ انسویا سیتاکا نے ضلع کلکٹروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس منعقد کی اور حالیہ صفائی مہم کا جائزہ لیا۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے توجہ دلائی کہ دیہاتوں اور بلدیات میں صفائی کے پروگرام کو جاری رکھنے اور دیہاتوں کو صاف ستھرا رکھنے کی ضرورت ہے۔ کلکٹرس، ایڈیشنل کلکٹرس اور ضلعی افسران کو چاہئے کہ وہ گائوں کا باقاعدگی سے دورہ کریںاور عوام میں صفائی کی اہمیت کولیکر شعور بیداری منعقد کریں۔ اس مہم کے دوران ضرورت پڑھنے پر فنڈس منظور کئے جائیں۔اندرا مہیلا شکتی کے تحت درج فہرست ذاتوں اور قبائلی علاقوں میں کسی بھی سیلف ہیلپ گروپس جو ممبر نہیں ہیں ان کی شناخت کر کے اسے ممبر بنایا جائے۔ساتھ ہی خواتین کے اور چھوٹی صنعتیں لگانے کی ترغیب دیں۔ ویڈیو کانفرنس میں حصہ لیتے ہوئے ضلع ایڈیشنل کلکٹر نے نارائن پیٹ ماینک متل نے وزیر موصوف کو ضلع میں منعقدہ صفائی اور ہریالی پروگرام کی تفصیلاتواقف کروایا۔
بعد ازاں ایڈیشنل کلکٹر نے ضلعی عہدیداروں سے بات کی اور انہیں گائوں میں صفائی اور جمعہ-ڈرائی ڈے کے پروگرام کو جاری رکھنے کی ہدایت دی۔ ڈی پی او کو ہدایت کی گئی کہ سڑک پر کچرا پھینکنے والوں کی نشاندہی کر کے جرمانے عائد کیے جائیں۔ گاؤں کی سڑک کے ساتھ ساتھ لے آؤٹ کی کھلی جگہ پر پودے لگانے کا حکم دیا گیا۔ مہیلا شکتی کے تحت خواتین کی انجمنوں کے ارکان کو ضروری تربیت دی جائے اور انہیں یونٹ قائم کرنے کی ترغیب دی جائے۔ اس پروگرام میں افسران اور دیگر نے شرکت کی۔