خون کاعطیہ، زندگی کا عطیہ” ہے پولیس شہداء کی یاد میں منعقدہ ہفتہ تقریبات کے تحت آج ضلع پولیس کے مرکزی دفتر میں خون عطیہ کیمپ کا اہتمام کرتے ہوئے 35 یونٹ خون عطیہ ریڈ کراس سوسائٹی کے حوالے کیا گیا۔
پولیس شہداء کی یاد میں منعقدہ تقریبات کے تحت شہداء کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے ریڈ کراس سوسائٹی کے تعاون سے نارائن پیٹ سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹروں کی مدد سے منعقدہ خون عطیہ کیمپ کا افتتاح ضلع ایس پی شری یوگیش گوتم آئی پی ایس نے کیا۔
اس خون عطیہ پروگرام میں پولیس اہلکاروں کے علاوہ نوجوانوں نے بھی حصہ لیا اور مجموعی طور پر 35 یونٹ خون عطیہ کیا گیا، جس کی معلومات ایس پی مسٹر یوگیش گوتم نے دی۔ اس موقع پر ضلع ایس پی نے خون عطیہ کرنے والے ہر فرد کو سراہا۔
اس موقع پر ایس پی نے کہا کہ پولیس شہداء کی یاد میں منعقدہ ہفتہ تقریبات کے تحت شہداء پولیس اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہوئے ان کے خاندانوں کے لئے پولیس محکمہ کی جانب سے گہری تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ شہداء نے سماج، ملک اور آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لئے سماج دشمن عناصر سے لڑتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔
ایس پی نے مزید کہا کہ تھیلیسیمیا، کینسر، میڈیکل ایمرجنسی کے مریضوں، خون کے کینسر کے مریضوں، ہیموفیلیا، حادثات میں شدید زخمی ہونے والوں اور دیگر بیماریوں سے متاثرہ افراد کے لئے زیادہ خون کی ضرورت ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خون عطیہ سب سے بڑا عطیہ ہے اور خون عطیہ کے حوالے سے پھیلائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنا چاہیے۔ بعد ازاں، ایس پی نے خون عطیہ کرنے والے پولیس اہلکاروں، نوجوانوں اور طلباء کی تعریف کرتے ہوئے انہیں پھل اور خون عطیہ کرنے کا سرٹیفکیٹ دیا۔
اس خون عطیہ پروگرام میں ایڈیشنل ایس پی جناب محمد ریاض الحق ، آر ئی نرسمہا، سی آئی شیوا شنکر، رام لال، ایس آئی وینکٹیشورلو، رامولو، ریڈ کراس سوسائٹی کے افراد اور پولیس عملے نے شرکت کی۔