24/12/2024

ایران اور اسرائیل میں امکانی جنگ کے درمیان سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس

0 0
Read Time:1 Minute, 56 Second
ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر آج اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا.ایران نے اپنی حمایت یافتہ لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اور فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے شہید سربراہ اسمٰعیل ہٰنیہ کی موت کا بدلہ لیتے ہوئے اسرائیل پر درجنوں بیلسٹک میزائل داغ دیے۔جس کے جواب میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کو خبردار کیا کہ انہوں نے بہت بڑی غلطی کی ہے جس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا اور اب اسرائیل ان حملوں کا بھرپور جواب دے گا۔

دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک بار پھر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ادھر، برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے بعد اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ برطانیہ اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے۔اپنے بیان میں سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ ایران کی خطے کو جنگ میں دھکیلنے کی کوشش قابل مذمت ہے، ایران کو ایسے حملے اور حزب اللّٰہ جیسی پراکسیز کو بند کرنا چاہیے۔

اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں چین نے کہا کہ سلامتی کونسل کی اولینذمہ داریوں میں مشرقی وسطیٰ میں قیام امن کو تقینی بنانے کیلئے کام کرنا ہونا چاہئے . اسرائیل کی جانب سے لبنان میں جاری حملوں‌کے درمیان چین نے کہا کہ سلامتی کونسل کو چھاہئے کہ وہ گفتگو کے ذریعہ جلد قیام امن کیلئے اپنی ذمہ داریوں‌کو پورا کریں. اسرائیل اور لبنان میں بڑھتے کشیدگی سےپہلے ہی 12 لاکھ سے زائد لوگ بے گھر ہوکر لبنان چھوڑنے پر مجبور ہوچکے ہیں. چین نے اس موقع پر تمام فریقوں کو تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے اور اسرائیل سے بھی اپیل کی کہ وہ کشیدگی میں اضافہ نہ کریں.

 

مزید خبروں کیلئے لنک پر کلک کریں:

ہندوستان میں ایرانی سفیر نے نیتن یاہو کو 21ویں صدی کا ہٹلر قرار دے دیا۔
ایران کا اسرائیل پر 180 سے زائد بیلاسٹک میزائیلوں سےحملہ، تیل ابیب ، ہائیفا شہروں میں سائرن سے خوف کی لہر
روسی وزیر اعظم کا دورہ ایران، ایرانی صدر نے کیا استقبال

ajax-loader-2x ایران اور اسرائیل میں امکانی جنگ کے درمیان سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس

About Post Author

samajikhabren

As a journalist, I have always been driven to uncover the truth and share the stories that need to be told. With 14 years of experience in the field, I have honed my skills in research, interviewing, and storytelling to bring you the most accurate and compelling news. if you have some thing to tell me. share your experience on [email protected]
happy ایران اور اسرائیل میں امکانی جنگ کے درمیان سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس
Happy
0 %
sad ایران اور اسرائیل میں امکانی جنگ کے درمیان سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس
Sad
0 %
excited ایران اور اسرائیل میں امکانی جنگ کے درمیان سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس
Excited
0 %
sleepy ایران اور اسرائیل میں امکانی جنگ کے درمیان سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس
Sleepy
0 %
angry ایران اور اسرائیل میں امکانی جنگ کے درمیان سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس
Angry
0 %
surprise ایران اور اسرائیل میں امکانی جنگ کے درمیان سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس
Surprise
0 %

متعلقہ خبریں

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے