23/12/2024

جماعت اسلامی ہند کی اخلاقی محاسن،آزادی کے ضامن، مہم کے اختتامی عظیم الشان جلسہ عام کانمائش میدان پرانعقاد

0 0
Read Time:4 Minute, 43 Second

مرکزی سکریٹری شائستہ رفعت،رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر کڈیم کاویہ، جلیسہ سلطانہ،ناصرہ خانم،سیدہ فلک ودیگر کا خطابات

حیدرآباد 29 ستمبر(پریس نوٹ): شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند تلنگانہ کے زیر اہتمام بروز اتوار نمائش میدان نامپلی پر عظیم الشان جلسہ عام برائے خواتین بضمن اخلاقی محاسن،آزادی کے ضامن، مہم منعقد ہوا۔ صدارتی خطاب میں محترمہ شائستہ رفعت ‘ مرکزی سکریٹری جماعت اسلامی ہند نے خواتین کو اپنی صلاحیتوں کو پہچان کر اسے اسلام کی سربلندی میں استعمال کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے رسالت کے ذریعے سے انسانوں کی تعلیم و تربیت فرمائی، تزکیہ کا نظام عطا فرمایا رسولوں کی بعثت ہوئی اور رسولوں کو بھیجا گیا کہ وہ لوگوں کا تزکیہ کریں تو یہ بڑا عظیم الشان کام ہے۔ جب ہم مورلٹی از فریڈم کہتے ہیں یا اخلاقی محاسن ازادی کے ضامن کہتے ہیں تو دراصل ہم اسی بات کی طرف لوگوں کو متوجہ کر رہے ہیں کہ اپنی انٹرنل فورسز (اندرونی صلاحیتوں) کی حقیقت کو پہچانیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ نے ہماری شخصیتوں کے اندر جو طاقتیں رکھی ہیں اس کو بگاڑ سے بچائیں۔ موجودہ تہذیب کا المیہ یہ ہے کہ وہ انسان کی ان اندرونی طاقتوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر رہی ہے۔ فحش ویب سائٹ پر فحش مواد کے ذریعے لوگوں کے اندر جنسی ہیجان پیدا کرنا ‘ اخلاقی انارکی میں معاشرے کو جھونک دینا اور نتیجہ یہ ہے کہ برائیوں کا ایک طوفان ہے جو تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔

موجودہ تعلیمی کلچر پر انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو یہ پڑھایا جا رہا ہے کہ شادی کے بغیر لیو ان ریلیشن شپ میں آپ رہ سکتے ہیں شادی کی ذمہ داری کو اٹھانے کی کیا ضرورت ہے۔کالجز کے اسٹوڈنٹ میں یہ بڑا معروف جملہ ہے۔ یہ بات سمجھائی جا رہی ہے کہ ایک کافی کا کپ پینے کے لیے کافی شاپ خریدنا کہاں کی عقلمندی ہے۔ مطلب یہ کہ ایک وقت میں جنسی خواہش پوری کرنے کے لیے نکاح کی کیا ضرورت ہے۔جبکہ قران مجید نے متوجہ کیا کہ ہم نے میزان قائم کر دی اب اس میں تم خسارہ مت پیدا کرو اس کو ڈسٹرب مت کرو اس کو نقصان مت پہنچاؤ اللہ نے بڑے متوازن طریقے پر یہ کائنات بنائی۔انہوں نے کہا کہ اسلام کے اخلاقی نظام کو واقف کروانے کی ضرورت ہے۔ اور اصلاح کا کام اپنی ذات سے شروع کریں۔

مہمان خصوصی محترمہ ڈاکٹر کڈیم کاویہ (رکن پارلیمنٹ ورنگل) نے اپنے مختصر لیکن جامع پیغام میں خواتین سے کہا کہ وہ اپنی صحت کا خیال رکھیں بہتر تغذیہ اور حفظان صحت پر توجہ دیں۔اپنا اور اپنے گھر کے افراد خاندان کا ہر طرح سے خیال رکھیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین اپنے علاج کے لئے سرکاری دواخانوں سے رجوع کریں۔ خاص کر اپنے بچوں کا خیال رکھیں اور بچوں کو سماجی برائیوں سے بھی محفوظ رکھیں۔آج معاشرہ میں برائیاں تیزی سے پھیل رہی ہیں ایسے میں بچوں پر خصوصی نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ خواتین کا اتنا بڑا عظیم الشان پروگرام منعقد کرنے اور بحیثیت مہمان خصوصی انہیں مدعو کرنے پر شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند اور تمام منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور مبارک باد دی۔

محترمہ جلیسہ سلطانہ یاسین،کنو نیز آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ برائے خواتین نے اپنے خطاب میں کہا کہ رسول اللہﷺ کی زندگی میں ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے۔ ہم ہماری زندگیوں میں مثبت تبدیلی لائیں۔محترمہ سیدہ ساجدہ بیگم (سیکرٹری جماعت اسلامی ہند تلنگانہ)نے کہا کہ سب کچھ اللہ تعالی نے ہمیں عطا کیا لیکن یہ ہماری بد نصیبی ہے کہ ہم نے اللہ اور رسول ؐکے احکامات کوپسِ پشت ڈال دیا۔رسولوں کی رہنمائی کو جب انسان نے چھوڑ دیا رب کے احکامات کی کے خلاف ورزی اس نے کی اور اپنی نفس کی خواہشوں کی غلامی میں وہ مبتلا ہو گیا تو پھر دنیا دیکھ رہی ہے کہ انسان انسان نہیں رہا۔

پروفیسر شگفتہ شاہین (اویس ڈی، ما نو شعبہ انگریزی) نے اپنی تقریر میں کہا کہ سوشیل میڈیا کی وجہہ سے بچوں پر غلط اثر پڑ رہا ہے۔ہم اپنے گھروں میں سوشیل میڈیا کے استعمال پر کنٹرول رکھیں۔محترمہ ناصرہ خانم، رکن نمائندگان جماعت اسلامی ہندنے کہا کہ آج ہمارے ملک میں اخلاق کا بڑا بحران ہے ایسے میں یہ مہم وقت کی ضرورت ہے اور اس کام کو آگے بھی جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔محترمہ سیدہ فلک نے کہا کہ حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا تھا کہ ایک بیٹی،باپ کے لیے جنت کا دروازہ کھول دیتی ہے۔ ایک بیوی اپنے شوہر کا آدھا دین مکمل کر دیتی ہے اور جنت تو ماں کے قدموں میں ہے۔

محترمہ حمیرا نشاط(جامعہ ریاض الصالحات) نے کہا کہ خواتین سورہ نور بطور خاص پڑھیں اس کو ترجمے کے ساتھ سنیں اور اس میں تدبر اور غور و فکر کریں۔محترمہ خدیجہ مہوین نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلمان بہترین امت ہیں ہم اچھائی کا حکم دینے والے اور برائی سے روکنے والے بنیں۔محترمہ عائشہ سلطانہ کے اظہار تشکر پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا۔ڈائس پرمحترمہ اسماء زرزری،محترمہ اسراء محسنہ،کے علاوہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ کی خواتین ذمہ داران بھی موجود تھیں۔

مزید خبروں کیلئے لنک پر کلک کریں:

ہم نبی کریم ﷺ کی سنتوں پر مکمل عمل پیرا ہوجائیں اور اخلاق کو عام کریں

اوقافی جائیدادوں کا تحفظ مسلمانوں کی اولین ترجیحات میں شامل، وقف ترمیمی بل کے ذریعہ حکومت اوقافی جائیدادوں پر قابض ہونا چاہتی ہے.

”اخلاقی محاسن آزادی کے ضامن مہم ” شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند تلنگانہ کے زیر اہتمام بین المذاہب سمینار

جی آئی او اور شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند،یاقوت پورہ کی جانب سے جلسہ تقسیم اسناد

ajax-loader-2x جماعت اسلامی ہند کی اخلاقی محاسن،آزادی کے ضامن، مہم کے اختتامی عظیم الشان جلسہ عام کانمائش میدان پرانعقاد

About Post Author

samajikhabren

As a journalist, I have always been driven to uncover the truth and share the stories that need to be told. With 14 years of experience in the field, I have honed my skills in research, interviewing, and storytelling to bring you the most accurate and compelling news. if you have some thing to tell me. share your experience on [email protected]
happy جماعت اسلامی ہند کی اخلاقی محاسن،آزادی کے ضامن، مہم کے اختتامی عظیم الشان جلسہ عام کانمائش میدان پرانعقاد
Happy
0 %
sad جماعت اسلامی ہند کی اخلاقی محاسن،آزادی کے ضامن، مہم کے اختتامی عظیم الشان جلسہ عام کانمائش میدان پرانعقاد
Sad
0 %
excited جماعت اسلامی ہند کی اخلاقی محاسن،آزادی کے ضامن، مہم کے اختتامی عظیم الشان جلسہ عام کانمائش میدان پرانعقاد
Excited
0 %
sleepy جماعت اسلامی ہند کی اخلاقی محاسن،آزادی کے ضامن، مہم کے اختتامی عظیم الشان جلسہ عام کانمائش میدان پرانعقاد
Sleepy
0 %
angry جماعت اسلامی ہند کی اخلاقی محاسن،آزادی کے ضامن، مہم کے اختتامی عظیم الشان جلسہ عام کانمائش میدان پرانعقاد
Angry
0 %
surprise جماعت اسلامی ہند کی اخلاقی محاسن،آزادی کے ضامن، مہم کے اختتامی عظیم الشان جلسہ عام کانمائش میدان پرانعقاد
Surprise
0 %

متعلقہ خبریں

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے