23/12/2024

ہم نبی کریم ﷺ کی سنتوں پر مکمل عمل پیرا ہوجائیں اور اخلاق کو عام کریں

0 0
Read Time:2 Minute, 18 Second

محترمہ شائستہ رفعت،سکریڑی شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہندکا ملی تنظیموں کے خواتین ذمہ داران کے ساتھ اظہارِ خیال

حیدرآباد 28 ستمبر(سماجی خبریں): شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند کی جانب سے منائی جانے والی ایک ماہ طویل ملک گیر مہم بعنوان اخلاقی محاسن – آزادی کے ضامن کے ضمن میں شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہندتلنگانہ نے ملی تنظیموں کے خواتین ذمہ داران کے لیے ایک پروگرام کا بروز ہفتہ28،ستمبر مدینہ ایجوکیشن سینٹر نامپلی پہ انعقاد کیا۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا۔صدارتی خطاب میں محترمہ شائستہ رفعت صاحبہ مرکزی سکریڑی شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند نے کہاکہ یہ دور اخلاقی بحران کا دور ہے یہاں اخلاقی اقدار مٹ رہی ہیں۔ ہوا کے رخ پہ چلنا بہادری نہیں۔ ہواؤں کے رخ کو موڑنا اصل کرنے کا کام ہے۔ آج اس زمانے میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کو مٹانے کی ہر طرف سے مذموم کوششیں ہو رہی ہیں ایسے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کو زندہ کرنا اور زندہ رکھنا یہ اجر عظیم کا باعث ہے۔

افتتاحی کلمات ڈاکٹر اسریٰ محسنہ، یوتھ ڈائریکٹر شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند تلنگانہ نے پیش کئے۔ آپ نے کہا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کا مقصد ہی اخلاق حسنہ کی تکمیل کے لیے ہوا تھا۔ ہم اخلاق کو عام کریں۔ڈاکٹر رفعت سیما صاحبہ ڈائریکٹر جامعہ مکارم الاخلاق نے کہا کہ جماعت اسلامی ہندنے ایک اہم موضوع پہ آواز اٹھائی ہے اس عنوان پہ ملت کی خواتین کے ساتھ ساتھ غیر مسلموں میں بھی کام کرنے کی ضرورت ہے۔

مفیضہ حفیظ نمائندہ جمعیت اہلحدیث نے بھی اس عنوان پہ اپنے خیالات پیش کئے۔عظیمہ خانم صاحبہ(مسلم پرسنل لا بورڈ)نے مخاطب کرتے ہوئے کہاحضور اکرمﷺکا اسوہ ہمارے لیے کامل نمونہ ہے۔ قیامت کے روز میزان عمل میں جس کا ایمان اور اخلاق کا پلڑا بھاری ہوگا وہی کامیاب ہوگا۔حمیرا نشاط پرنسپل جامعہ ریاض الصالحات نے سورہ النور کی تعلیمات کو عام کرنے کی طرف توجہ دلائی اور کہاکہ ہم صرف محمدی ہیں۔محترمہ ماریہ تبسم، انچارج مدینہ ایجوکیشن انسٹی ٹیوشنس(دختر جناب کے ایم عارف الدین صاحب مرحوم) نے بچوں کو برائیوں سے روکنے کے لیے رہنمایانہ ہدایات دیں۔

سیدہ غزالہ صاحبہ کونسلر اور عائشہ صدیقہ صاحبہ عالمہ، ہادیہ صاحبہ اور عرشیہ صاحبہ وائس پرنسپل جامعہ ریاض الصالحات اور فوزیہ صاحبہ لکچرر سینٹ جوزف کالج نے مہم کے عنوان پر اپنے اپنے خیالات پیش کئے۔تمام مہمانان کو ہدیہ گل اور مومینٹوز پیش کئے گئے۔ محترمہ اسماء فردوس صاحبہ ڈائریکٹر عالمات شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند تلنگانہ کے کلمات تشکرپر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔ ملی تنظیموں کی خواتین ذمہ داران او ر شہر کی سرکردہ خواتین نے بڑی تعداد میں اجلاس میں شرکت کی۔

ajax-loader-2x ہم نبی کریم ﷺ کی سنتوں پر مکمل عمل پیرا ہوجائیں اور اخلاق کو عام کریں

About Post Author

samajikhabren

As a journalist, I have always been driven to uncover the truth and share the stories that need to be told. With 14 years of experience in the field, I have honed my skills in research, interviewing, and storytelling to bring you the most accurate and compelling news. if you have some thing to tell me. share your experience on [email protected]
happy ہم نبی کریم ﷺ کی سنتوں پر مکمل عمل پیرا ہوجائیں اور اخلاق کو عام کریں
Happy
0 %
sad ہم نبی کریم ﷺ کی سنتوں پر مکمل عمل پیرا ہوجائیں اور اخلاق کو عام کریں
Sad
0 %
excited ہم نبی کریم ﷺ کی سنتوں پر مکمل عمل پیرا ہوجائیں اور اخلاق کو عام کریں
Excited
0 %
sleepy ہم نبی کریم ﷺ کی سنتوں پر مکمل عمل پیرا ہوجائیں اور اخلاق کو عام کریں
Sleepy
0 %
angry ہم نبی کریم ﷺ کی سنتوں پر مکمل عمل پیرا ہوجائیں اور اخلاق کو عام کریں
Angry
0 %
surprise ہم نبی کریم ﷺ کی سنتوں پر مکمل عمل پیرا ہوجائیں اور اخلاق کو عام کریں
Surprise
0 %

متعلقہ خبریں

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

2 thoughts on “ہم نبی کریم ﷺ کی سنتوں پر مکمل عمل پیرا ہوجائیں اور اخلاق کو عام کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے