بہن شیما نظیر کا انتقال تحریک اسلامی کا بڑا نقصان ، امیر حلقہ تلنگانہ کا اظہار تعزیت
محترمہ شیما نظیرؔ صاحبہ ، سکریٹری برائے توسیع و استحکام،شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند گریٹرحیدرآبادزوجہ جناب ظفرفاروقیؔ صاحب (صدر ادارہ ادب اسلامی ہند،شہر حیدرآباد) و دختر جناب سید شمشیر علی مسرت صاحب مرحوم سابق پرنسپل حسینی علم گرلز کالج حیدرآباد،ساکن امان نگر،تالاب کٹہ کا بعمر 53 سال مختصر علالت کے باعث بروز ہفتہ 7، ستمبر 2024ء کو انتقال ہوگیا۔نماز جنازہ اسی روز بعد نماز عصر مسجدحضرت اجالے شاہؒ، سعید آباد میں ادا کی گئی۔اور تدفین متصل قبرستا ن حضرت اجالے شاہؒ ؒمیں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ 4 فرزندان محمد نسیق الدین فاروقی ‘ محمد نقیب الدین فاروقی ‘ محمد بلیغ الدین فاروقی اور محمد عبدالحلیم فاروقی شامل ہیں۔مزید تفصیلات کے لئے موبائل نمبر9247774712 یا 7842546248پر رابطہ کرسکتے ہیں۔مرحومہ شیما نظیرؔ صاحبہ انتہائی نیک، مخلص ‘ ملنسار ‘ دین کی داعیہ ‘ مقررہ’ اسلامی شاعرہ ‘ ادیب اور ہمہ وقت دین کی تبلیغ و اشاعت کی تڑپ رکھنے والی خاتون تھیں۔شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند حیدرآباد کے تحت انہوں نے کئی ذمہ دارایاں بحسن خوبی انجام دیں۔وہ طویل عرصہ تک شعبہ خواتین علاقہ چندرائن گٹہ اور یاقوت پورہ کی ناظمہ رہیں۔امیر حلقہ جماعت اسلامی ہندتلنگانہ ڈاکٹر محمد خالد مبشر الظفر نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ بہن شیما نظیر تحریک اسلامی کی بہترین قائد اورمخلص کارکن تھیں۔ ان کا انتقال تحریک اسلامی کا زبردست نقصان ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی خدمات جلیلہ کو قبول فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور افراد خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اور تحریک کو ان کا بہترین نعم البدل عطا فرمائے۔ آمین