2026-09-14

نارائن پیٹ کی معلمہ صباء سلطانہ عالمی تعلیمی مشن کا حصہ، 26 ستمبر کو فن لینڈ روانگی

نارائن پیٹ11/ستمبر (سماجی خبریں): محکمۂ تعلیم، حکومتِ تلنگانہ کی جانب سے اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو عالمی معیار کے مطابق فروغ دینے کے مقصد سے ایک منفرد اساتذہ کا تعلیمی مطالعاتی دورہ اور تعلیمی تبادلہ پروگرام شروع کیا جا رہا ہے۔

اس باوقار پروگرام کے تحت ریاست بھر سے منتخب اساتذہ اور تعلیمی حکام فن لینڈ، سنگاپور، ویتنام اور جاپان کا دورہ کرتے ہوئے وہاں کے جدید تعلیمی نظام، تدریسی طریقۂ کار اور بہترین تعلیمی تجربات کا مطالعہ کریں گے۔

اس بین الاقوامی تعلیمی مشن کے لیے ضلع نارائن پیٹ کے ضلع پریشد ہائی اسکول، اوٹکور میں بحیثیت اسکول اسسٹنٹ (Physical Science) خدمات انجام دے رہی معلمہ محترمہ صباء سلطانہ بنت عبد الرحمن صاحب چاند (گڈ لک) اہلیہ محمد عبدالسلیم وڈوان کا خصوصی طور پر انتخاب عمل میں آیا ہے۔

محترمہ صباء سلطانہ وفد کے دوسرے بیاچ کے حصہ کے طور پر 26 ستمبر 2026 سے 3 اکتوبر 2026 تک فن لینڈ کا دورہ کریں گی، جہاں وہ فن لینڈ کے جدید تعلیمی نظام، تدریسی طریقۂ کار اور تعلیمی اصلاحات کا مطالعہ کریں گی۔

افراد خاندان کی مبارکباد

ان کے اس باوقار بین الاقوامی تعلیمی دورے کے لیے انتخاب پر محمد عبدالسلیم وڈوان،ایڈوکیٹ فیض احمد چاند، ایڈوکیٹ اصفیہ خانم،، افرادِ خاندان، دوست و احباب، اسکول اسٹاف، شاگردوں، پی آر ٹی یو قائدین اور نارائن پیٹ اردو ٹیچرس فورم کے اراکین نے انہیں دلی مبارکباد پیش کی۔

مبارکباد پیش کرنے والوں نے کہا کہ معلمہ صباء سلطانہ کا بین الاقوامی تعلیمی مطالعاتی دورے کے لیے انتخاب نہ صرف ضلع پریشد ہائی اسکول اوٹکور اور ضلع نارائن پیٹ بلکہ پوری ریاست تلنگانہ کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ فن لینڈ کے تعلیمی نظام سے حاصل ہونے والے تجربات اور جدید تدریسی طریقوں کو تلنگانہ کے تعلیمی نظام میں بروئے کار لانے میں ان کا یہ دورہ اہم کردار ادا کرے گا اور طلبہ کی بہتر تعلیم و تربیت کے لیے ایک مثبت قدم ثابت ہوگا۔

نارائن پیٹ :معلمہ زریںنہ بیگم صاحبہ کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے