8 اکتوبر تا 10 اتوبر او پی خدمات رواکنے اور 11 اتوبر سے ایمرجنسی خدمات روکنے کا اعلان
نارائن پیٹ 8 اکتوبر(سماجی خبریں):سابقہ 9 ماہ کے بقایا اسٹائپنڈ کو جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سرکاری دواخانہ میں خدمات فراہم کرنے والے ایف یم جی ڈاکٹرس نے 8 اتوبر تا 10 اکتوبر او پی(اوٹ پیشنٹ) خدمات روکتے ہوئے صرف ایمرجنسی خدمات فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہڑتال کا آغاز کیا ہے.
اس موقع پر ایف یم جی ڈاکٹرس نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ متعلقہ ذمہ داران سے بارہا نمائندگی کے باوجود ہمارے مطالبات کو نظرانداز کیا جا رہا ہے. ایسے میں مجبوراََ ہمیں ہڑتال ہر جانا پڑھ رہا ہے. اگر 10 اکتوبر تک ہمارے مطالبات پورے نہیں کئے جاتے ہیں تو 11 اکتوبر سے ایمرجنسی خدمات سے بھی دستبردار ی اختیار کی جائیگی.
چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سے مداخلت کی اپیل
اس موقع پر ڈاکٹر نے بتایا کہ تلنگانہ میں لازمی میڈیکل انٹرن شپ (Compulsory Rotatory Medical Internship) انجام دینے والے فارن میڈیکل گریجویٹس (FMGs) نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں انڈین میڈیکل گریجویٹس (IMGs) کے مساوی ماہانہ وظیفہ ادا کیا جائے اور گزشتہ 9 ماہ سے زیرِ التوا بقایاجات فوری طور پر جاری کیے جائیں۔
ایف ایم جی انٹرنس نے تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی، وزیر صحت دامودرا راج نرسمہا، ڈائریکٹر آف میڈیکل ایجوکیشن (DME) اور دیگر متعلقہ اعلیٰ عہدیداروں سے اس معاملہ میں فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔

انٹرنس کے مطابق انہوں نے بیرون ملک میڈیکل کالجوں میں پانچ تا چھ سال کی طبی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ہندوستان واپس آکر نیشنل بورڈ آف ایگزامینیشنز (NBE) کی جانب سے منعقدہ فارین میڈیکل گریجویٹ ایگزامینیشن (FMGE) کامیاب کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک انتہائی مسابقتی امتحان ہے، جس میں کامیابی کی شرح تقریباً 10 تا 12 فیصد رہتی ہے۔
FMGE کامیاب کرنے کے بعد NBE سے پاس سرٹیفکیٹ حاصل کرتے ہوئے انہوں نے تلنگانہ کونسلنگ کے ذریعہ انٹرن شپ کے لیے درخواست دی، جس کے بعد انہیں ریاست کے مختلف میڈیکل کالجوں میں انٹرن شپ کے لیے الاٹ کیا گیا۔
ایف ایم جی انٹرنس کا کہنا ہے کہ انٹرن شپ کے دوران وہ انڈین میڈیکل گریجویٹس کے ساتھ مساوی طور پر طبی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہی ڈیوٹی شیڈول، 24 گھنٹے کی ڈیوٹیاں، وارڈ راؤنڈز، ایمرجنسی خدمات، مریضوں کی دستاویزات کی تیاری اور دیگر اہم طبی ذمہ داریاں بھی انجام دے رہے ہیں۔
تاہم، مساوی ذمہ داریاں انجام دینے کے باوجود انہیں انٹرن شپ میں شمولیت کے بعد گزشتہ 9 ماہ سے اسٹائپنڈ ادا نہیں کیا گیا ہے۔
این یم سی اور سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق مساوی اسٹائپنڈ فراہم کرنے پر زور
ایف ایم جی انٹرنس نے کہا کہ نیشنل میڈیکل کمیشن (NMC) نے واضح کیا ہے کہ لازمی میڈیکل انٹرن شپ انجام دینے والے فارن میڈیکل گریجویٹس کو انڈین میڈیکل گریجویٹس کے مساوی اسٹائپنڈ حاصل کرنے کا حق ہے۔ اس کے علاوہ W.P. (C) No. 793 of 2025 میں سپریم کورٹ کے عبوری احکامات کا حوالہ دیتے ہوئے انٹرنس نے کہا کہ عدالت نے بھی ایف ایم جی انٹرنس کو ہندوستانی طلبہ کے مساوی انٹرن شپ اسٹائپنڈ کا حقدار قرار دیا ہے۔
انڈین میڈیکل گریجویٹس کے مساوی29792 ماہانہ اسٹائپنڈ دینے کا مطالبہ
ایف ایم جی انٹرنس کے مطابق آیوش اور ہومیوپیتھی ڈاکٹروں کے اسٹائپنڈ میں مبینہ طور پر اضافہ کیا گیا ہے، تاہم تلنگانہ میں ایف ایم جی انٹرنس کے اسٹائپنڈ میں متعلقہ احکامات اور ہدایات کے مطابق ترمیم نہیں کی گئی۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ انڈین میڈیکل گریجویٹ انٹرنس کے مساوی 29792 ماہانہ اسٹائپنڈ ادا کیا جائے اور گزشتہ 9 ماہ کے تمام زیرِ التوا بقایاجات بھی فوری طور پر جاری کیے جائیں۔
ایف ایم جی انٹرنس کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے متعلقہ میڈیکل کالجوں کے اعلیٰ عہدیداروں اور تلنگانہ کے ڈائریکٹر آف میڈیکل ایجوکیشن سے بھی نمائندگی کی ہے، تاہم بارہا درخواستوں کے باوجود انہیں اسٹائپنڈ کی ادائیگی کے سلسلہ میں کوئی اطمینان بخش جواب یا واضح معلومات نہیں دی گئی ہیں۔
9 ماہ سے اسٹائپنڈ کی عدم ادائیگی، بقایاجات فوری جاری کرنے کی اپیل
انہوں نے کہا کہ “ہم ہندوستانی شہری اور تلنگانہ کے باشندے ہیں۔ ہم کسی خصوصی رعایت کا مطالبہ نہیں کر رہے، بلکہ مساوی کام کے لیے مساوی اسٹائپنڈ کا مطالبہ کر رہے ہیں، جو NMC کی ہدایات اور سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق ہے۔”ایف ایم جی انٹرنس نے چیف منسٹر، وزیر صحت، ڈائریکٹر آف میڈیکل ایجوکیشن اور متعلقہ اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر معاملہ میں مداخلت کرتے ہوئے ایف ایم جی انٹرنس کو انڈین میڈیکل گریجویٹس کے مساوی اسٹائپنڈ کی ادائیگی اور گزشتہ 9 ماہ کے زیرِ التوا بقایاجات کی فوری اجرائی کے لیے ضروری احکامات جاری کریں۔
جامعہ نظامیہ کی عظمت و حرمت کے تحفظ کے لئے متحدہ جدوجہد کا عزم
ناشر: سماجی خبریں
نارائن پیٹ میں انڈیا اتحاد کا احتجاج، گیانیش کمار کے استعفیٰ کا مطالبہ

