2026-09-12

نارائن پیٹ: خصوصی ضروریات کےحامل بچوں کوسرکاری اسکیمات سے واقف کرانا ضروری. کلکٹر پرینکا

خصوصی ضروریات کے حامل بچوں اور ان کے والدین کو حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی اسکیموں اور خدمات سے مکمل طور پر واقف کرایا جائے
خصوصی ضروریات کے حامل بچوں اور ان کے والدین کو حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی اسکیموں اور خدمات سے مکمل طور پر واقف کرایا جائے

نارائن پیٹ 11 ستمبر(سماجی خبریں): ضلع کلکٹر سی ایچ پرینکا نے کہا کہ خصوصی ضروریات کے حامل بچوں اور ان کے والدین کو حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی اسکیموں اور خدمات سے مکمل طور پر واقف کرایا جائے اور مستحق بچوں کو تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

ایس آر گارڈن میں محکمہ تعلیم کی جانب سے خصوصی ضروریات کے حامل بچوں کے والدین کے لیے منعقدہ شعور بیداری پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے کلکٹر نے کہا کہ عہدیدار اس بات کی مسلسل نگرانی کریں کہ بچوں کو پنشن مل رہی ہے یا نہیں، وہ اسکولوں سے منسلک ہیں یا نہیں اور آئی آر پیز بچوں کے گھروں تک پہنچ کر ضروری خدمات فراہم کررہے ہیں یا نہیں۔

انہوں نے ہدایت دی کہ پنشن سے محروم بچوں کی نشاندہی کرکے انہیں مطلوبہ دستاویزات اور درخواست کے طریقہ کار سے آگاہ کیا جائے۔

سدارم اور یو ڈی آئی ڈی کیمپوں کے ذریعے سرٹیفکیٹس سے محروم بچوں کی نشاندہی کرکے ضروری کارروائی مکمل کرائی جائے اور اہل بچوں کے لیے پنشن کی درخواستیں داخل کرائی جائیں۔

کلکٹر نے بتایا کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے چند روز قبل بچوں کو حیدرآباد کے نہرو زولوجیکل پارک کی سیر کرائی گئی تھی۔ دلچسپی رکھنے والے مزید بچوں کے لیے بھی آئندہ دو ہفتوں میں دوبارہ سیر کا انتظام کرنے کی ہدایت دی۔

انہوں نے کہا کہ سماعت اور گویائی سے متعلق مسائل رکھنے والے بچوں کی نشاندہی کرکے انہیں ضروری آلات اور دیگر سہولیات فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

15 ستمبر کو ضلع سطح پر خصوصی کیمپ

انہوں نے بتایا کہ15 ستمبر کو النکا ادارے کے تعاون سے ضلع سطح پر خصوصی کیمپ منعقد کیا جائے گا اور عہدیداروں، آئی آر پیز، والدین اور بچوں سے اس میں شرکت کی اپیل کی۔

والدین سے اپیل کرتے ہوئے کلکٹر نے کہا کہ خصوصی بچوں کی پرورش کے لیے صبر، محبت اور عزم ضروری ہے۔ ہر بچے میں کوئی نہ کوئی خصوصی صلاحیت موجود ہوتی ہے، اس لیے والدین بچوں کی صلاحیتوں کو پہچان کر ان کی حوصلہ افزائی کریں اور ان کے روشن مستقبل کے لیے مواقع فراہم کریں۔

پروگرام میں ڈی ای او گووند راجو، راجندر، ناگراج، ایم ای او، ڈی پی آر او رعبدالرشید، اپولو اسپتال کے بچوں کے ماہر ڈاکٹر جگدیش، متعلقہ عہدیداران اور عملے نے شرکت کی۔

 

نارائن پیٹ: اندرون 10 یوم نرسنگ کالج کے تعمیراتی کاموں کو مکمل کیا جائے. ضلع کلکٹر پرینکا

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے