2026-10-24

نارائن پیٹ :معلمہ زریںنہ بیگم صاحبہ کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ

نارائن پیٹ ڈسٹرکٹ نیوز، 5 ستمبر(سماجی خبریں):ضلع مستقر نارائن پیٹ میں یومِ اساتذہ کے موقع پر ریاستی حکومت و محکمۂ تعلیم کی جانب سے لکشمی فنکشن بینکوئٹ ہال نارائن پیٹ میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں مختلف مدارس میں  تدریسی خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو ضلعی سطح کا “بیسٹ ٹیچر” ایوارڈ برائے سال 2026 سے نوازا گیا۔

اس موقع پر ڈی ای او گوند راجو نے تمام اساتذہ کو ایوارڈ اور اسناد پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی۔

معلمہ زرینہ بیگم صاحبہ (دختر عبدالرحمن صاحب چاند مرحوم) ایم پی پی ایس اُٹکور کو تعلیمی میدان میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

معلمہ زریں بیگم صاحبہ نے سرکاری اسکول میں اپنی تدریسی خدمات کے دوران طلبہ کی تعلیمی ترقی اور بہتر مستقبل کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دی ہیں۔ ان کی محنت، لگن اور طلبہ کے تئیں خلوص کو سراہتے ہوئے انہیں یہ اعزاز عطا کیا گیا۔

اس موقع پر، جناب فرید الدین ٹنگسال،محترمہ صبا سلطانہ( ریاستی نائب صدر پی آر ٹی یو)، ایڈوکیٹ فیض احمد چاند، ایڈوکیٹ اصفیہ خانم، افرادِ خاندان، دوست و احباب، اسکول اسٹاف، شاگردوں، پی آر ٹی یو قائدین اور نارائن پیٹ اردو ٹیچرس فورم کے اراکین نے معلمہ زرینہ بیگم صاحبہ کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Related Post