2026-11-19

محمد خواجہ معین الدین کو منڈل بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا

محمد خواجہ معین الدین کو منڈل بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا
محمد خواجہ معین الدین کو منڈل بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا

تقریب میں ایم ای او اُٹکور مادھوری صاحبہ کی شرکت

اُٹکور (پریس نوٹ):عالمی یوم اساتذہ کے ضمن میں ایم ای او اُٹکور کے مادھوری صاحبہ کی صدارت میں ضلع پریشد ہائی اسکول نسواں اُٹکور میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

جس میں‌منڈل سطح پر بہتر مظاہرہ کر رہے اساتذہ کو منڈل بیسٹ ٹیچر ایوارڈس دئے گئے.

ضلع پریشد ہائی اسکول اُٹکور کے اسکول اسسٹنٹ اردو جناب محمد خواجہ معین الدین صاحب کو ان کی بہترین تدریسی صلاحیتوں اور شاندار تعلیمی خدمات کے اعتراف میں منڈل مہتمم تعلیمات اُٹکور کی جانب سے پروقار "بیسٹ ٹیچر ایوارڈ” سے نوازا گیا۔

تعلیم کے ذریعہ نئی نسل کی تعمیر

جناب محمد خواجہ معین الدین صاحب کا شمار ضلع کے چند نہایت محنتی، مخلص اور باصلاحیت اساتذہ میں ہوتا ہے۔

انہوں نے اپنی منفرد تدریسی حکمت عملی، انتھک محنت اور شفقت سے نہ صرف طلباء میں اردو زبان و ادب کے لیے ذوق و شوق پیدا کیا بلکہ بے شمار طلباء کی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو نکھار کر انہیں تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کے قابل بنایا ہے۔

اسکول میں بہتر تعلیمی ماحول قائم کرنے اور طلباء کی اخلاقی و ذہنی تربیت میں ان کا کردار ہمیشہ قابلِ ستائش رہا ہے۔

ان کی اس عظیم کامیابی پر تعلیمی حلقوں، محبانِ اردو اور اولیائے طلباء کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔

تعلیمی اعزاز پر مبارکباد 

اس موقع پر صدر مدرس وی کسوما صاحبہ،اساتذہ فضل احمد، عبدالسلام، صبا سلطانہ، میر لیاقت اللہ حسینی، میر ہدایت اللہ حسینی، خدیجہ بانو، جہانگیر اور دیگر معززین نے جناب خواجہ معین الدین صاحب کو مبارکباد پیش کی.

اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے اور خلوص کے ساتھ شعبۂ تعلیم اور اردو زبان کی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔

نارائن پیٹ: صحافیوں کیلئے کیش لیس ہیلتھ کارڈ جار ی کرنے کا مطالبہ، وزیر اعلیٰ کےنام پوسٹ کارڈ روانہ

ناشر سماجی خبریں
نارائن پیٹ کی معلمہ صباء سلطانہ عالمی تعلیمی مشن کا حصہ، 26 ستمبر کو فن لینڈ روانگی

Related Post