2026-11-19
تلنگانہ ئونین آف ورکنگ جرنلسٹس ایچ 143 کی جانب سے مہاتما گاندھی کو خراج
تلنگانہ ئونین آف ورکنگ جرنلسٹس ایچ 143 کی جانب سے مہاتما گاندھی کو خراج

وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی کےنام پوسٹ کارڈ روانہ

نارائن پیٹ 2 اکتوبر (سماجی خبریں): تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹس (H) 143 کی جانب سے صحافیون کو کیش لیس ہیلت کارڈ جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئےاجتماعی پوسٹ کارڈ مہم کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

اس موقع پرتلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹس (H) 143 کے ضلع صدرکے آنندکمار گوڈ اکے ہمراہ اردو، تلگو،الیکٹرانک میڈیا کےصحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھے۔

اس موقع پر صحافیوں نے احساسات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کو اپنی تحریروں کے ذریعہ حکومت اور سماج کے سامنے اجاگر کرنے والے صحافیوں کی صحت اور طبی تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے نارائن پیٹ مستقر پر صحافیوں نے پوسٹ کارڈ تحریک چلائی۔

صحافیوں نے مطالبہ کیا کہ سرکاری ملازمین کی طرز پر تمام ورکنگ جرنلسٹس کو سرکاری و خانگی اسپتالوں میں کیش لیس طبی خدمات کی سہولت فراہم کرنے والے ہیلتھ کارڈز جاری کیے جائیں۔

مہاتما گاندھی کو خراجِ عقیدت

ریاستی صدر و تلنگانہ میڈیا اکیڈمی و سابق چیئرمین الم نارائنا اور ریاستی جنرل سکریٹری ماروتی ساگر کی اپیل پر جمعہ کے روز نارائن پیٹ ضلع مستقر کے علاوہ مختلف منڈلوں میں صحافیوں نے پوسٹ کارڈ احتجاجی مہم میں حصہ لیا۔

ضلع مستقر پر صحافیوں نے میونسپل پارک سے ریالی نکالی اور صحافیوں کو ہیلتھ کارڈز فراہم کرنے کے مطالبے پر نعرے لگاتے ہوئے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمے کو گاندھی جینتی پر پھول مالا چڑھاتے ہوئے خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ کے نام پوسٹ کارڈ روانہ

نارائن پیٹ ضلع صحافیوں کی جانب سے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کے نام پوسٹ کارڈ مہم
نارائن پیٹ ضلع صحافیوں کی جانب سے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کے نام پوسٹ کارڈ مہم

بعد ازاں صحافیوں نے ریالی کےذریعہ پوسٹ آفس پہنچے اور تلنگانہ کے چیف منسٹر اینومولا ریونت ریڈی کے نام پوسٹ کارڈز روانہ کیے۔ پوسٹ کارڈز میں مطالبہ کیا گیا کہ صحافیوں کو کیش لیس ہیلتھ کارڈز جاری کرتے ہوئے ریاست کے تمام سرکاری و خانگی اسپتالوں میں طبی سہولت فراہم کی جائے۔

اس موقع پر صحافیوں نے کہا کہ صحافی کی صحت صرف ایک فرد کی صحت نہیں بلکہ اس کے پورے خاندان کی سلامتی اور مستقبل سے وابستہ ہے۔

اچانک بیماری یا ہنگامی صورتحال میں مالی دشواریوں کے باعث صحافیوں اور ان کے افرادِ خاندان کو علاج سے محروم ہونے کی نوبت نہیں آنی چاہیے۔ حکومت کو صحافیوں کے لیے جامع طبی تحفظ فراہم کرنا چاہیے۔

انہوں نے صحافیوں کے قانونی مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ ان کی فلاح و بہبود اور تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

صحافیوں نے کہا کہ ’’عوام کے لیے ہماری آواز، ہمارے خاندانوں کے لیے حکومت کی ضمانت‘‘ کے پیغام کے ساتھ یہ تحریک شروع کی گئی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ صحافیوں کے جائز مطالبات پر مثبت انداز میں غور کرے۔

صحافیوں نے انتباہ دیا کہ اگر مطالبات کی تکمیل کے لیے مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے تو احتجاجی تحریک کو مزید وسیع کیا جائے گا۔

صحافیوں کی شرکت

اس موقع پرکے آنند کمار گوڈ، وارادی نوین کمار، امباداس، نارائنہ، الوال رمیش، لنگم، محمد رفیع، ایم۔ پرتاپ ریڈی، ارشد فیصل، ظہیر صوفی، برہمانند راجو، وینکٹ راملو، تاٹی مدھوسودھن، وکرم، آنند، وینکٹ، موہن راج، انیل، شری دھر، نرسمہا، کرشنا، اشوک کمار، راگھویندر، گوپال،سریدھر، رمیش ریڈی، ستیہ نند ریڈی، محمد اشفاق، محمد حسین، ذاکر، اظہر کے علاوہ دیگر صحافی موجود تھے۔

پولیس ملازمتوں کی تیاری کرنے والے بے روزگار نوجوانوں کے لیے خصوصی تربیت: ایس پی ڈاکٹر وینیت

ناشر : سماجی خبریں
ووٹ کے حق، آئین اور جمہوریت کے تحفظ کی لڑائی سڑک سے پارلیمنٹ تک جاری رہے گی:ملکارجن کھرگے

Related Post